صفحۂ اولشعراءلغاتاوزاناصنافمترجمینصداکارہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

شعراءاوزاناصنافصداکارانمترجمین

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

  1. علامہ اقبال
  2. »زبور عجم
  3. »حصهٔ دوم (غزلیات)
  4. »غزلیات
  5. »غزل شمارهٔ 66

غزل شمارهٔ 66

شاعر: علامہ اقبال

وزن: مستفعلن فع مستفعلن فع (متقارب مثمن اثلم)

قافیہ: انی

صنف: غزل/قصیده/قطعه

اردو ترجمہ: حمیداللہ ہاشمی
انگریزی ترجمہ: آربری
Toggle stanza 1
1

این هم جهانی آن هم جهانی

این بیکرانی آن بیکرانی

یہ دنیا بھی ایک جہان ہے اور وہ آخرت بھی ایک جہان ہے ۔ اس کا بھی کوئی کنارہ نہیں اور یہ بھی بے کنار ہے ۔

This is a world that like to it, each boundless is, and infinite;

2

هر دو خیالی هر دو گمانی

از شعلهٔ من موج دخانی

دونوں ہی خیال اور دونوں ہی قیاس ہیں ۔ دونوں میرے شعلہ سانس کے دھوئیں کی لہریں ہیں ۔ (دنیا اور آخرت دونوں ہی خیال و قیاس ہیں ۔ لیکن اگر انسان اس دنیا میں نہ ہوتا تو کائنات کا وجود بھی نہ ہوتا) ۔

An image each, a fantasy, a smoke-wave from the torch in me;

3

این یک دو آنی آن یک دو آنی

من جاودانی من جاودانی

یہ دنیا بھی ایک دو لمحہ کے لیے ہے اور وہ دنیا آخرت بھی ایکد و لمحے کے لیے ہیں ۔ اگر کسی کو دوام ہے تو وہ صرف میری ذات ہے ( میں ہمیشہ زندہ رہنے والا ہوں ) ۔

Two moments this and that endure, I only everlasting, sure;

4

این کم عیاری آن کم عیاری

من پاک جانی نقد روانی

یہ دنیا بھی کم قدرو قیمت رکھتی ہے اور وہ دنیا بھی کم قیمت رکھنے والی ہے ۔ (کم قیمت اس لیے کہ یہ خودی آشنا نہیں اور فنا اس کا مقدر ہے) میں ایک پاک جان ہوں کیونکہ میں خودی آشنا ہوں اور دنیاوی آلائشوں سے پاک ہوں ۔ میں ایک ایسی نقدی ہوں جو ہمیشہ کارگر ہو گی ۔ اللہ کے بندے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔

That of but little worth, as this, my self the sole true coin is;

5

اینجا مقامی آنجا مقامی

اینجا زمانی آنجا زمانی

اس جگہ (اس دنیا میں ) میرا کچھ عرصہ کے لیے مقام ہے اور وہاں (اس دنیا میں بھی کچ عرصہ میرا قیام رہے گا) میرا سفر جاری رہے گا ۔

Here to abide, and there to dwell, both here and there a little spell;

6

اینجا چه کارم آنجا چه کارم

آهی فغانی آهی فغانی

اس جگہ (دنیا) میں میرا کیا کام ہے اور اس جگہ اُس دنیا میں میں میرا کیا کام ہےعشق میں نالہ و شیون کرنا ۔

What is my labour, here and there? The lamentation of despair!

7

این رهزن من آن رهزن من

اینجا زیانی آنجا زیانی

یہ بھی میرا رہزن ہے اور وہ جہاں بھی لٹیرا ہے اس جگہ بھی نقصان ہے اور اس جگہ بھی گھاٹا ہے (یہ دونوں جہان میرے مقصدِ حقیقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں )

This world and that my path waylay, in this and that is loss my pay;

8

هر دو فروزم هر دو بسوزم

این آشیانی آن آشیانی

میں ان دونوں جہانوں کو منور کرتا ہوں اور پھر دونوں کو جلا دیتا ہوں ۔ چاہے یہ آشیانہ چاہے اس دنیا کا چاہے وہ آشیانہ اس دنیا کا ہو ۔

Each my brief nest and dwelling-place – both let me kindle, and both raze!

◆

اگلی / پچھلی نظم

پچھلی نظم

به نگاه آشنائی چو درون لاله دیدم

همه ذوق و شوق دیدم همه آه و ناله دیدم

علامہ اقبال»زبور عجم»غزلیات»غزل شمارهٔ 65

اگلی نظم

بهار آمد نگه می غلطد اندر آتش لاله

هزاران ناله خیزد از دل پرکاله پرکاله

علامہ اقبال»زبور عجم»غزلیات»غزل شمارهٔ 67

ماخذ

فارسی متن کا ماخذ: گنجور