صفحۂ اولشعرازمرہ جاتلغاتمزید مطالعہہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولشعراتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

اوزاناصنافصداکارانمترجمینزندہ رود اور گنجور

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

تاریخی اشتراک

زندہ رود اور گنجور: فارسی ادبی ورثے کے فروغ کا ایک تاریخی اشتراک

◆

زندہ رود کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ عالمی سطح پر فارسی شاعری کے مستند ترین پلیٹ فارم ”گنجور“ کے ساتھ کئی محاذوں پر اشتراک کر رہا ہے۔

گنجور کا تعارف اور ایک خاموش انقلاب

گنجور فارسی شعری ادب کی ایک مستند ویب سائٹ ہے جس نے دنیا بھر میں فارسی شاعری کی ترویج میں ایک خاموش مگر انتہائی مؤثر انقلاب برپا کیا ہے۔ اس کے بانی حمید رضا محمدی ایک نامور سافٹ ویئر انجینئر ہیں، جن کی بے لوث خدمات کے باعث انہیں ڈیجیٹل شعری دنیا کا ”زاہد“ بھی کہا جاتا ہے۔ گنجور محض ایک ویب سائٹ نہیں بلکہ ایک پلیٹ فارم ہے جس کے ذیل میں ایک درجن کے قریب سافٹ ویئرز ہیں، جو دنیا بھر کے فارسی سمجھنے والوں کو اپنا مشترکہ ادبی ورثہ ایک جگہ دیکھنے، اس میں اضافہ کرنے، غلطیوں کی اصلاح کرنے اور پھر اوپن سورس سسٹمز کے ذریعے کسی بھی مقصد کے لیے ڈیٹا مفت حاصل کرنے کی سہولت مہیا کرتے ہیں۔ گنجور کے اوپن سورس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے فارسی زبان میں کئی نئی ویب سائٹس، موبائل ایپلیکیشنز اور اے آئی سسٹمز وجود میں آ چکے ہیں۔

گنجور کا اوپن سورس نظریہ

گنجور پر موجود تمام متون، آڈیو ریکارڈنگز اور خود گنجور کے تحت چلنے والے ایک درجن سے زائد سافٹ ویئرز مکمل طور پر اوپن سورس ہیں، جنہیں اپنے مقاصد کے لیے دوبارہ استعمال کرنے کی مکمل اجازت ہے۔

گنجور نے اس فلسفے کی وضاحت اپنے صفحے ”دربارهٔ گنجور“ پر اس طرح سے کی:

”به حکم «دگران کاشتند و ما خوردیم، ما بکاریم و دیگران بخورند» گنجور نیز اشعاری را که از منابع دیگر نقل کرده به صورت دوره‌ای و در قالب پایگاه داده‌های نرم‌افزار آزاد و رایگان گنجور رومیزی منتشر می‌کند تا گروهها و علاقمندان دیگر بتوانند با استفاده از این مجموعه کارهای مشابه گنجور را انجام دهند و در مجموع گامهای بیشتری در جهت انتشار آزاد ادبیات فارسی برداشته شود.“

اردو ترجمہ: ”اس اصول کے تحت کہ «دوسروں نے بویا اور ہم نے کھایا، ہم بوئیں تاکہ دوسرے کھائیں» گنجور بھی فارسی شعری متون کو، جنہیں خود گنجور نے دوسرے سورسز سے حاصل کیا، وقتاً فوقتاً اوپن سورس اور فری سافٹ ویئر ”گنجور رومیزی“ کے ڈیٹابیس کی صورت میں پبلش کرتا ہے، تاکہ دوسرے گروپس اور دلچسپی رکھنے والے افراد اس ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے گنجور جیسے کام سر انجام دے سکیں اور مجموعی طور پر فارسی ادب کی آزاد اشاعت و ترویج میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔“

گنجور کے آڈیو ریکارڈنگز کے حصے، آوای گنجور کے صفحے ”نحوهٔ مشارکت“ میں وہ یوں رقم طراز ہیں:

”ضمناً با ارسال خوانش خود به گنجور پذیرفته‌اید که اثرتان بدون محدودیت و به طور آزاد چه در کارهای رایگان و چه در کارهای تجاری قابل استفادهٔ مجدد باشد. تنها شرط الزام شده از طرف گنجور ذکر نام گوینده و منبع اولیه است...“

اردو ترجمہ: ”مزید یہ کہ اپنی آڈیو ریکارڈنگز گنجور کو بھیج کر آپ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ آپ کا کام بغیر کسی پابندی کے، فری کاموں میں ہو یا کمرشل کاموں میں، دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ گنجور کی طرف سے صرف ایک لازمی شرط رکھی گئی ہے کہ صداکار کا نام اور اصل ماخذ ذکر کیا جائے۔“

اسی طرح گنجور کے تمام سافٹ ویئرز گٹ ہب پر اوپن سورس موجود ہیں، جنہیں یہاں دیکھا جا سکتا ہے۔

زندہ رود کا وژن اور اوپن سورس نظریے پر یقین

بدقسمتی سے اردو زبان کے شعری ورثے کے لیے گنجور جیسا کوئی جامع اور کمیونٹی بیسڈ اوپن سورس پلیٹ فارم موجود نہیں ہے۔ زندہ رود نے اسی کمی کو محسوس کرتے ہوئے گنجور کے اوپن سورس فلسفے کو اپنایا ہے۔ زندہ رود کا مقصد اردو دان طبقے کے لیے ایک ایسا ہی سسٹم بنانا ہے، جہاں تراجم اور تصحیح شدہ متون ایک اوپن سورس سسٹم کے ذریعے تمام لوگوں کے استفادے کے لیے موجود ہوں۔

گنجور کے لیے زندہ رود کی خدمات اور اشتراک

زندہ رود اور گنجور کا یہ اشتراک یکطرفہ نہیں بلکہ باہمی افادیت پر مبنی ہے۔ زندہ رود نے گنجور کے اس عظیم کام میں درج ذیل اہم پہلوؤں سے اپنا حصہ ڈالا ہے:

  • آڈیو اشتراک: علامہ اقبال کے کلام کی ریکارڈنگز اس سے قبل گنجور پر یکسر مفقود تھیں۔ زندہ رود کے بانی مخدوم حسان لاہوری کی آواز میں 170 سے زائد آڈیو ریکارڈنگز گنجور کے بورڈ کے ریویو کے بعد وہاں پبلش کی جا چکی ہیں۔ اس کام کے اعتراف میں گنجور نے اپنی ویب سائٹ پر ایک خصوصی تعریفی بلاگ بھی پبلش کیا ہے۔

    شواہد

    گنجور بلاگ میں زندہ رود کے بانی کی تحسین

    گنجور کے خصوصی بلاگ اور آوای گنجور کے متعلقہ حصوں سے چند منتخب تصویری شواہد۔

    گنجور بلاگ پر زندہ رود کی آڈیو خدمات کی تحسین، حصہ اول
    گنجور بلاگ میں زندہ رود کے بانی کا تعارف
    آوای گنجور میں مخدوم حسان لاہوری کی ریکارڈنگز کی فہرست
    آوای گنجور پر اقبال کے کلام کی ریکارڈنگز
    گنجور بلاگ میں زندہ رود کے XML اور ویڈیو ٹول کا ذکر
    XML اور ویڈیو ٹول کا ذکر
    گنجور بلاگ میں زندہ رود کی ویڈیو مثال
    ویڈیو کی مثال
  • نئے شعرا اور متون کا اضافہ: محترم احمد جاوید صاحب کی تجویز پر، زندہ رود نے برصغیر کے ان مشہور فارسی شعرا کا کلام گنجور پر اپلوڈ کرنے کا فیصلہ کیا جو وہاں موجود نہیں تھے۔ اس سلسلے کا باقاعدہ آغاز غنی کشمیری کی سو سے زائد غزلوں کی اشاعت سے ہو چکا ہے۔ غنی کے شعری نسخے کی کمپیوٹر پر منتقلی اور پھر اس کی پروف ریڈنگ کا مشقت طلب کام محمد حسن صاحب نے کیا اور پھر زندہ رود کے بانی نے اسے گنجور کی انتظامیہ کے حوالے کیا۔ اس کام کی بدولت گنجور نے زندہ رود کے بانی کو شعری متون کے لیے اپنے مستند سورسز میں باقاعدہ تسلیم کیا ہے اور کل 42 سورسز میں سے 33ویں نمبر پر لسٹ کیا ہے۔

    مستند سورس

    گنجور کے منظور شدہ سورسز میں زندہ رود کے بانی

    گنجور پر منابع حسان لاہوری کا صفحہ
    گنجور کے سورسز میں حسان لاہوری نمبر 33 پر
  • گنجور کے ڈیٹا کی اصلاح: زندہ رود نے اپنے پلیٹ فارم کے لیے فارسی شعرا کا بنیادی کلام اور ریکارڈنگز گنجور ہی سے لی ہیں۔ دیگر شعرا کے کلام کو تو من و عن پیش کیا گیا ہے، لیکن گنجور پر موجود علامہ اقبال کے کلام میں بہت غلطیاں تھیں، جنہیں دور کرنے کا ایک انتہائی مشقت طلب کام بھی شروع کیا گیا ہے۔ گنجور کے منابع کے مطابق انہوں نے یہ کلام اقبال اکیڈمی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ سے لیا تھا۔ زندہ رود نے باریک بینی سے جائزہ لے کر ان غلطیوں کی اصلاح کی ہے۔ اگرچہ غلطیوں کی لسٹ بہت طویل ہے، لیکن ایک مثال دیکھیے:یہ ارمغان حجاز کی ایک نظم ہے، اور گنجور پر اس کا متن ہے:
    گنجور پر ارمغان حجاز کے متن میں موجود غلطیوں کی مثال
    گنجور پر موجود متن کی مثال
    زندہ رود پر اسی ارمغان حجاز متن کی درستگی کی مثال
    زندہ رود پر درست کیا گیا متن
    اس میں کئی غلطیاں ہیں، مثلاً کنن، زایدن، زغوش وغیرہ۔ زندہ رود پر اس متن کی درستگی کی گئی۔ اگرچہ اب بھی یہ تیقن کے ساتھ کہنا مشکل ہے کہ علامہ اقبال کے کلام کی تمام غلطیوں کی سو فیصد اصلاح ہو چکی ہے۔ مزید بہتری کی کوشش جاری ہے، اور آپ کی مدد اسے مزید بہتر کر سکتی ہے۔ تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ اب زندہ رود پر علامہ اقبال کا کلام گنجور کی نسبت زیادہ مستند اور بہتر حالت میں موجود ہے۔اندرونی درجہ بندی (کیٹیگرائزیشن) کی بحالی: گنجور پر علامہ اقبال کی کتب جیسے ارمغانِ حجاز، پیامِ مشرق، جاوید نامہ اور زبور عجم کی اندرونی درجہ بندی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ اکثر نظموں کو ان کے متعلقہ سیکشنز سے نکال کر ایک ہی لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا جس سے کلام کا باہمی ربط اور خوبصورتی ختم ہو گئی تھی۔ زندہ رود نے شیخ غلام علی اینڈ سنز سے پبلش ہونے والے اصل نسخے کو سامنے رکھتے ہوئے اس تمام کلام کی درجہ بندی اور اندرونی ساخت کو مکمل طور پر بحال کیا ہے۔ مثلاً اگر آپ گنجور پر ارمغان حجاز پڑھیں تو ایک ہی لسٹ میں سینکڑوں رباعیات دکھائی دیتی ہیں اور کوئی سیکشن، نظم یا اندرونی درجہ بندی نہیں ہے جس کی وجہ سے کتاب کو پڑھنا اور سمجھنا تقریباً ناممکن ہے۔ اس کے برعکس، زندہ رود پر یہ کتاب اصل نسخے کی خوبصورت درجہ بندی کے ساتھ موجود ہے۔ اسی طرح دیگر کتب میں بھی اصل نسخے کے مطابق اندرونی درجہ بندیوں کو بحال کیا گیا ہے، اور یقیناً یہ ایک طویل اور مشقت طلب کام تھا۔

    درجہ بندی

    کتابوں کی اندرونی درجہ بندی کی بحالی

    گنجور کی غیر درجہ بند کتاب اور زندہ رود پر اصل نسخے کے مطابق بحال شدہ کتاب۔

    گنجور پر ارمغان حجاز کی نظموں کی غیر درجہ بند فہرست
    گنجور پر ارمغان حجاز
    زندہ رود پر ارمغان حجاز کی بحال شدہ اندرونی درجہ بندی کا عمومی منظر
    زندہ رود پر ارمغان حجاز
    جیسے ہی ہم علامہ کے فارسی کلام کی 100 فیصد تصحیح مکمل کر لیں گے، یہی غلطیوں سے پاک اور بہتر ڈیٹا واپس گنجور کو فراہم کر دیا جائے گا تاکہ وہاں بھی ان اغلاط کی اصلاح ہو سکے۔ اسی طرح زندہ رود کا ڈیٹا بھی اوپن سورس اے پی آئیز کے ذریعے دیگر لوگوں کے استفادے کے لیے میسر ہوگا، کیونکہ ہمارا ماننا بھی یہی ہے:

    «دگران کاشتند و ما خوردیم، ما بکاریم و دیگران بخورند»

    دوسروں نے بویا اور ہم نے کھایا، ہم بوئیں تاکہ دوسرے کھائیں