"زندہ رود آن لائن عربی لغت" ایک جدید اور منفرد کاوش ہے جسے اوپن اے آئی کے بین الاقوامی جی پی ٹی اسٹور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ لغت عربی زبان سیکھنے اور سمجھنے والوں کے لیے ایک انمول تحفہ ہے، جو کسی بھی مشکل عربی لفظ کو سات مختلف زایوں سے واضح کرتی ہے، تاکہ قاری کے ذہن میں اس لفظ کی ساخت اور معنی کے حوالے سے کوئی ابہام باقی نہ رہے۔
خصوصیات
خصوصیت
ہر تلاش کیے گئے لفظ کا تفصیلی مطلب عربی، اردو اور انگریزی زبانوں میں فراہم کیا جاتا ہے۔
خصوصیت
روزمرہ عربی جملوں میں اس لفظ کا عملی استعمال دکھایا جاتا ہے، اور ساتھ ہی اس جملے کا اردو اور انگریزی ترجمہ بھی پیش کیا جاتا ہے۔
خصوصیت
اہل زبان کی آواز میں لفظ کا درست تلفظ سننے کی سہولت موجود ہے۔
خصوصیت
مستند لغات کے براہ راست روابط اور حوالے دیے جاتے ہیں، جن میں عربی سے عربی، عربی سے اردو اور عربی سے انگریزی لغات کے حوالے شامل ہیں۔
خصوصیت
لفظ کی مکمل گرامر، اس کی جڑ (حروف اصلی) اور متعلقہ باب کی تفصیلات بیان کی جاتی ہیں۔ اس میں ماضی، مضارع، مصدر، امر، اسم فاعل اور اسم مفعول شامل ہیں۔
خصوصیت
عربی قواعد کے عین مطابق لفظ کی مختصر گردان پیش کی جاتی ہے جو گرامر کے طلباء کے لیے انتہائی مفید ہے۔
خصوصیت
زیرِ بحث لفظ کے ماخذ سے نکلنے والے دیگر الفاظ کی فہرست ان کے معانی کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے تاکہ ذخیرہ الفاظ میں تیزی سے اضافہ ہو۔
لغت استعمال کریں
اس لنک سے لغت کو کھولا جاسکتا ہے۔
لغت کھولیں