صفحۂ اولشعرازمرہ جاتلغاتمزید مطالعہہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولشعراتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

اوزاناصنافصداکارانمترجمینزندہ رود اور گنجور

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

  1. علامہ اقبال
  2. »جاویدنامه
  3. »فلک قمر
  4. »بخش 10 - طاسین محمد: نوحهٔ ابوجهل در حرم کعبه

بخش 10 - طاسین محمد: نوحهٔ ابوجهل در حرم کعبه

طاسین محمد: حرم کعبہ میں ابو جہل کی روح کا نوحہ۔

Tasin of Mohammed

شاعر: علامہ اقبال

وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مسدس محذوف یا وزن مثنوی)

صنف: چند بندی

اردو ترجمہ: حمیداللہ ہاشمی، میاں عبدالرشید
انگریزی ترجمہ: آربری
نوحهٔ روح ابوجهل در حرم کعبه
Toggle stanza 1
11

سینهٔ ما از محمد داغ داغ

از دم او کعبه را گل شد چراغ

ہمارا سینہ محمد کی وجہ سے داغ داغ ہے ۔ آپ کی پھونک سے کعبہ کا چراغ بجھ گیا ۔

My breast is riven and anguished by this Mohammed; his breath has put out the burning lamp of the Kaaba.

22

از هلاک قیصر و کسری سرود

نوجوانان را ز دست ما ربود

آپ نے قیصر و کسریٰ کی تباہی و بربادی کی بات کی اور نوجوانوں کو ہم سے چھین لیا ہے ۔

He has sung of the destruction of Caesar and Chosroes, he has stolen away from us our young men.

33

ساحر و اندر کلامش ساحری است

این دو حرف لااله خود کافری است

آپ جادوگر ہیں اور آپ کے کلام میں جادوگری ہے ۔ یہ جو لا الہ کے دو الفاظ ہیں بجائے خود کافری ہیں (آپ نے سحر کلام سے توحید کا نغمہ بلند کیا) ۔

He is a wizard, and wizardry is in his speech: these two words ‘One God’ are very unbelief.

44

تا بساط دین آبا در نورد

با خداوندان ما کرد آنچه کرد

جب آپ نے ہمارے آبا کے دین کی بساط لپیٹ دی ہے تو آپ نے ہمارے خداؤں کے ساتھ وہ کیا جو ناقابل بیان ہے

So he has rolled up the carpet of our fathers’ faith and has done with our Lord Gods what he has done.

55

پاش پاش از ضربتش لات و منات

انتقام از وی بگیر ای کائنات

آپ کی ضرب سے لات و منات جیسے بت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ۔ اے کائنات تو آپ سے اس کا بدلہ لے ۔

The blow of his fist has scattered Lat and Manat: take vengeance upon him, you created beings!

66

دل به غایب بست و از حاضر گسست

نقش حاضر را فسون او شکست

آپ نے غیب سے دل لگایا اور حاضر یعنی سامنے رکھے ہوئے بتوں سے دل ہٹا لیا ۔

He bound his heart to the invisible, broke with the visible, his incantation shattered the living, present image.

77

دیده بر غایب فرو بستن خطاست

آنچه اندر دیده می ناید کجاست

غیب پر نگاہ جمائے رکھنا غلطی ہے ۔ وہ جو نظر ہی نہیں آتا وہ کہاں ہے یعنی اس کا وجود نہیں ہے ۔

It is wrong to attach the eye to the invisible; that which comes not into sight-wherever is it?

88

پیش غایب سجده بردن کوری است

دین نو کور است و کوری دوری است

غیب کے آگے سجدہ کرنا اندھے پن کی علامت ہے ۔ یہ نیا دین (دین اسلام) اندھا ہے اور یہ اندھا پن حقیقت سے دور لے جاتا ہے ۔

It is blindness to make prostration to the invisible; the new religion is blindness, and blindness is remoteness.

99

خم شدن پیش خدای بی جهات

بنده را ذوقی نبخشد این صلوت

بے جہات خدا، لاثانی خدا کے آگے جھکنا (جو سجدے کی علامت ہے ) یہ ایسی نماز ہے جو بندے کو ذوق عطا نہیں کرتی ۔

To bend double before an undimensioned God such prayers bring no joy to the worshipper.

1010

مذهب او قاطع ملک و نسب

از قریش و منکر از فضل عرب

آپ کا مذہب (اسلام) ملک اور خاندان کی جڑیں کاٹ دیتا ہے ۔ آپ کا تعلق قریش خاندان سے ہے اور آپ عرب کی فضیلت کے منکر ہیں ۔

His creed cuts through the rulership and lineage of Koraish, denies the supremacy of the Arabs;

1111

در نگاه او یکی بالا و پست

با غلام خویش بر یک خوان نشست

آپکی نگاہ میں اعلیٰ اور ادنیٰ سبھی ایک برابر ہیں ۔ آپ اپنے غلام کے ساتھ دسترخوان پر بیٹھے ہیں ۔

In his eyes lofty and lowly are the same thing he has sat down at the same table with his slave.

1212

قدر احرار عرب نشناخته

با کلفتان حبش در ساخته

آپنے عرب کے آزاد لوگوں کی قدر نہیں پہچانی ۔ آپ نے حبشہ کے سیاہ فام لوگوں سے موافقت اختیار کر لی ۔

He has not recognized the worth of the noble Arabs but associated with uncouth Abyssinians;

1313

احمران با اسودان آمیختند

آبروی دودمانی ریختند

آپ نے گوروں کو کالوں کے ساتھ ملا دیا اور خاندان کی وقعت ختم کر دی ۔

Redskins have been confounded with blackskins, the honour of tribe and family has been destroyed.

1414

این مساوات این مواخات اعجمی است

خوب میدانم که سلمان مزدکی است

یہ برابری اور یہ بھائی چارا غیر عرب لوگوں کا نظریہ ہے ۔ میں ابوجہل اچھی طرح جانتا ہوں کہ سلمان ، مزدک کا پرستار ہے (غیر عرب ہے ) ۔

This equality and fraternity are foreign things – I know very well that Salman is a Mazdakite;

1515

ابن عبدالله فریبش خورده است

رستخیزی بر عرب آورده است

عبداللہ کے بیٹے (حضور اکرم ) نے اس نظریے کا فریب کھایا ہے اور یوں عرب میں قیامت برپا کر دی ہے ۔

The son of Abdullah has been duped by him and he has brought disaster upon the Arab people.

1616

عترت هاشم ز خود مهجور گشت

از دو رکعت چشم شان بی نور گشت

ہاشم کے خاندان والے اپنے نسب سے ہی دور ہو گئے ہیں ۔ دو رکعتوں کی نماز سے ان کی آنکھیں بے نور ہو گئی ہیں ۔

Hashim’s progeny have become estranged one from another, a couple of prayers have utterly blinded them.

1717

اعجمی را اصل عدنانی کجاست

گنگ را گفتار سحبانی کجاست

اسلام نے غیر عربوں کے برابر تو کر دیا ہے لیکن یہ بھی تو معلوم ہو کہ غیر عرب کی عدنانی اصل کہاں ہے ۔ بھلا ایک گونگے آدمی میں سبحانی جیسا فصیح انداز گفتگو کیونکر پیدا ہو سکتا ہے ۔

What is alien stock, compared with the Adnani, what betokens Sahbani speech to the barbarian?

1818

چشم خاصان عرب گردیده کور

بر نیائی ای زهیر از خاک گور

عرب کے خاص لوگوں کی آنکھ اندھی ہو گئی ہے ۔ اے زہیر تو خاکِ قبر سے باہر کیوں نہیں نکل آتا

The eyes of the elect of the Arabs have been darkened; will you not rise up, Zuhair, from the dust of the tomb?

1919

ای تو ما را اندرین صحرا دلیل

بشکن افسون نوای جبرئیل

اے کہ تو ہمارے لیے اس صحرا میں رہنما ہے باہر آ اور جبرئیل کی نوا کا جادو توڑ دے ۔

You who are for us a guide through this desert, shatter the spell of the chant of Gabriel!

2020

باز گوی ای سنگ اسود باز گوی

آنچه دیدیم از محمد باز گوی

تو پھر کہہ اے سنگ اسود پھر کہہ ۔ ہم نے محمدسے جو کچھ دیکھا ہے وہ تو پھر کہہ ۔

Tell again, you Black Stone, now tell again, tell again what we have suffered through Mohammed!

2121

ای هبل ، ای بنده را پوزش پذیر

خانهٔ خود را ز بی کیشان بگیر

اے ہبل ، تو جو بندوں کی معذرت و معافی قبول کرنے والا ہے بے دینوں سے اپنا گھر واپس لے ۔

Hubal, thou who acceptest the excuses of thy servants, seize back thy temple from the irreligious ones;

2222

گلهٔ شان را به گرگان کن سبیل

تلخ کن خرمایشان را بر نخیل

ان کے بھیڑوں کے ریوڑ کو بھیڑوں کے سپرد کر دے اور کھجور کے درخت پر جو کھجوریں ہیں ان کو ان کے لیے کڑوی بنا دے ۔

Expose their flock unto the ravening wolves, make their dates bitter upon the palm-tree!

2323

صرصری ده با هوای بادیه

«انهم اعجاز نخل خاویه»

تو ان پر صحرا کی ہوا کو تیز اور زہریلی گرم ہوا بنا کر بھیج تا کہ وہ اس طرح گر جائیں جیسے کھجور کے کھوکھلے تنے گرتے ہیں ۔

Let loose a burning wind on the air of the desert as if they were stumps of fallen-down palm-trees

2424

ای منات ای لات ازین منزل مرو

گر ز منزل میروی از دل مرو

اے منات اور اے لات، اس منزل (کعبہ) سے نہ جاوَ (نہ نکلو) ۔

O Manat, O Lat, go not forth from this abode, or if you leave this abode, go not from our hearts!

2525

ای ترا اندر دو چشم ما وثاق

مهلتی ، ان کنت ازمعت الفراق»

اے وہ (لات و منات) کہ ہماری آنکھوں کے اندر تمہارا گھر ہے، اگر تم نے ہم سے جدا ہونے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے پھر بھی تھوڑی دیر کے لیے تو رک جاوَ ۔

You who have forever a lodging in our eyes, tarry a little, if you intend to depart from me.

◆

اگلی / پچھلی نظم

پچھلی نظم

در میان کوهسار هفت مرگ

وادی بی طایر و بی شاخ و برگ

علامہ اقبال»جاویدنامه»فلک قمر»بخش 9 - طاسین مسیح: رویای حکیم طالسطایی

◆

ماخذ

فارسی متن کا ماخذ: گنجور