صفحۂ اولشعرازمرہ جاتلغاتمزید مطالعہہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولشعراتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

اوزاناصنافصداکارانمترجمینزندہ رود اور گنجور

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

  1. علامہ اقبال
  2. »زبور عجم
  3. »در بیان فنون لطیفهٔ غلامان
  4. »بخش 1 - موسیقی

بخش 1 - موسیقی

شاعر: علامہ اقبال

وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مسدس محذوف یا وزن مثنوی)

صنف: چند بندی

اردو ترجمہ: میاں عبدالرشید
انگریزی ترجمہ: بشیر احمد
Toggle stanza 1
11

مرگ ها اندر فنون بندگی

من چه گویم از فسون بندگی

میں غلامی کے جادو کے بارے میں کیا کہوں، غلامی کے فنون میں کئی اموات پوشیدہ ہیں۔

Several forms of death are hidden in the arts of slavery, what I can say about hypnotics of slavery.

22

نغمهٔ او خالی از نار حیات

همچو سیل افتد به دیوار حیات

اس کا راگ زندگی کی آتش سے خالی ہے، اور دیوار حیات کو سیلاب کی طرح گرا دیتا ہے۔

Its songs are devoid of warmth of life; it over-runs a wall (if life) like a spate of flash flood.

33

چون دل او تیره سیمای غلام

پست چون طبعش نواهای غلام

غلام کی پیشانی اس کے دل کی طرح تاریک ہے، اور اس کے راگ کی نوا ئیں اس کی فطرت کی طرح پست ہوتی ہے۔

Slave’s forehead (appearance) is dark like his heart; notes of his music are (insipid) like his spirit.

44

از دل افسردهٔ او سوز رفت

ذوق فردا لذت امروز رفت

اس کے دل افسردہ سے حرارت زندگی بجھ چکی ہوتی ہے، نہ اسے اپنا مستقبل اچھا بنانے کا خیال ہوتا ہے اور نہ وہ اپنے حال سے لطف اندوز ہوتا ہے۔

Fire of life in his frozen (disappointed) heart is extinguished; he can neither relish his present nor think of better future.

55

از نی او آشکارا راز او

مرگ یک شهر است اندر ساز او

اس کے نغمے سے اس کے اندر کا راز ظاہر ہو جاتا ہے، اس کے ساز میں پورے شہر کی موت ہے۔

His lute (melody) betrays his inner-self; his musical instruments carriy death of entire city.

66

ناتوان و زار می سازد ترا

از جهان بیزار می سازد ترا

اس کا راگ تجھے کمزور اور بے ہمت بناتا، اور دنیا سے بیزار کرتا ہے۔

It (his song or melody) makes you (the listener) weak and sick; and (the listener) gets fed up of the world.

77

چشم او را اشک پیهم سرمه ایست

تا توانی بر نوای او مایست

مسلسل آنسو اس کی آنکھ کا سرمہ ہیں، جہاں تک ہو سکے اس کی آواز پر توجہ مت دے-

Perpetual flow of tears is his eyes’ surmah (black stone like metal ground into powder which in this part of the world people apply in eyes to beautify and clean them); as far possible do not pay attention to his flute.

88

الحذر این نغمهٔ موت است و بس

نیستی در کسوت صوت است و بس

اس کا نغمہ، نغمۂ موت ہے، اس سے بچ ، اس کے راگ کے لباس میں سواے فنا کے اور کچھ نہیں۔

Beware! His is the song of death; it is has nothing but death in the sound (of his song).

99

تشنه کامی ، این حرم بی زمزم است

در بم و زیرش هلاک آدم است

تو پیاسا ہے؟ تو یہ حرم بغیر زمزم کے ہے، اس کی آواز کے اتار چڑھاو میں آدم کی موت ہے-

If you are thirsty, his Haram has no Zamzam; death of mankind is hidden in lows and highs of his voice.

1010

سوز دل از دل برد غم میدهد

زهر اندر ساغر جم می دهد

یہ دل کو سوز سے خالی کر دیتا ہے اور غمزدہ بنا دیتا ہے، یہ ساغر جم کے اندر زہر ڈال کر پیش کرتا ہے۔ (مستقبل کے بارے میں مایوس کرتا ہے)

It deprives the heart of fire (of ambitions) and makes it sad; it pours poison into the glass of wine of Jamshaid (promising nothing but death).

1111

غم دو قسم است ای برادر گوش کن

شعلهٔ ما را چراغ هوش کن

آے برادر سن! میرے شعلے کو اپنی سمجھ کا چراغ بنا ، میری بات سن کہ غم کی دو قسمیں ہیں۔

Listen my brother! Grief is of two kinds; take my flame to lighten your candle of awareness.

1212

یک غم است آن غم که آدم را خورد

آن غم دیگر که هر غم را خورد

ایک وہ غم ہے جو انسان کو کھا جاتا ہے، اور ایک وہ غم ہے جو ہر غم کو کھا جاتا ہے۔

One kind of grief eats up the man; the other kind is that eats up all types of worries.

1313

آن غم دیگر که ما را همدم است

جان ما از صحبت او بی غم است

یہ دوسرا غم ہی ہمارا ساتھی ہے، اس کی صحبت میں رہ کر انسان بے غم ہو جاتا ہے ۔

Second type of grief is our best companion (friend); in its company one gets rid of all the worries.

1414

اندرو هنگامه های غرب و شرق

بحر و در وی جمله موجودات غرق

اس غم کے اندر مشرق و مغرب کے ہنگامے ہیں ، وہ ایسا سمندر ہے جس میں تمام کائنات گم ہے۔

In this type of worry one has hustle of east and west; it is like the sea in which all the beings are submerged.

1515

چون نشیمن می کند اندر دلی

دل ازو گردد یم بی ساحلی

جب یہ غم کسی دل میں اپنا نشیمن بنا لیتا ہے، تو اسے بحر نا پیدا کنار کر دیتا ہے۔

When this (kind of grief) nestles in a heart; it turns that heart into sea without shores.

1616

بندگی از سر جان نا آگهی است

زان غم دیگر سرود او تهی است

چونکہ غلامی سرّ جاں سے ناآگہی ہے ، اس لیے غلامی کا نغمہ اس دوسرے غم سے خالی ہوتا ہے۔

Because slavery is unaware of secrets of life; so its song is devoid of second type of grief.

1717

من نمیگویم که آهنگش خطاست

بیوه زن را اینچنین شیون رواست

میں نہیں کہتا کہ اس میں زیر و بم نہیں ، مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ اس قسم کا راگ زن بیوہ ہی کو زیب دیتا ہے۔ يعنی اس کا زیر و بم

I do not say that that its notes are wrong; but its (ups and downs) suit the song of a widow.

1818

نغمه باید تند رو مانند سیل

تا برد از دل غمان را خیل خیل

نغمہ سیلاب کی مانند تندرو ہونا چاہیے، تا کہ دل کے اندر سے غموں کے لشکر نکال دے۔

Song should be forceful, like flash flood; so that it washes away hordes of grief (camping) in the heart.

1919

نغمه می باید جنون پرورده ئی

آتشی در خون و دل حل کرده ئی

نغمہ ایسا ہونا چاہیے جس کی پرورش جنون عشق سے ہو اور وہ خون دل کے اندر آگ بھر دے۔

It should be fostered by madness (extreme feeling) of True Love; it must inflame fire in the blood of the heart.

2020

از نم او شعله پروردن توان

خامشی را جزو او کردن توان

جس کے نم سے شعلے کی پرورش کی جا سکے اور خاموشی کو بھی اس کا جزو بنایا جا سکے۔

Moisture (of his eyes; the tears) adds to the flames of fire; so that silence be made part of it.

2121

می شناسی در سرود است آن مقام

«کاندرو بی حرف می روید کلام»

کیا تو جانتا ہے کہ موسیقی میں ایک ایسا مقام بھی ہے جس میں الفاظ کے بغیر کلام رواں رہتا ہے۔

Do you know! There is a stage in melody which when reached one converses without using words.

2222

نغمهٔ روشن چراغ فطرت است

معنی او نقشبند صورت است

اگر نغمہ عشق سے روشن ہو تو وہ چراغ فطرت ہے اور فطرت کے معانی کو صورت عطا کرتا ہے۔

If melody is lit by True Love, it becomes candle of Nature; it imparts shape to its meanings.

2323

اصل معنی را ندانم از کجاست

صورتش پیدا و با ما آشناست

میں نہیں جانتا کہ معنی کی اصل کہاں سے ہے، مگر اس کی صورت ظاہر ہے اور ہم اس سے بخوبی واقف ہیں۔

I do not know the essence of meanings, but its shape is apparent and we are well acquainted with it.

2424

نغمه گر معنی ندارد مرده ایست

سوز او از آتش افسرده ایست

اگر نغمہ معنی سے خالی ہے تو وہ مردہ ہے، اگر اس میں سوز ہو بھی ، تو وہ بجھی ہوئی آگ کا سوز ہے۔

If song is devoid of meaning then it is dead (worthless) even if some warmth of life is left in it; that is nothing more than remaining warmth in ashes left-over after fire.

2525

راز معنی مرشد رومی گشود

فکر من بر آستانش در سجود

مرشد رومی نے معنی کا راز کھولا ہے، میرا فکر اس کے آستاں پر سر بسجود ہے۔

My spiritual mentor Rumi disclosed secrets of the meanings; my thought (in trance) prostrates on the mat of his door.

2626

«معنی آن باشد که بستاند ترا

بی نیاز از نقش گرداند ترا

'معنی وہ ہے جو تجھے تجھ سے رہائی دلاۓ ، اور صورت سے بے نیاز کر دے۔

The meaning is that which liberates you from yourself; that which makes you free of all obligations of any shape, or physical form.

2727

معنی آن نبود که کور و کر کند

مرد را بر نقش عاشق تر کند»

معنی وہ نہیں جو تجھے اندھا و بہرا کر دے، جو مرد کو صورت پر ہی مفتوں کر دے۔'

The meaning is not that turns you blind and deaf; one that absorbs a person into mere (physical) form.

2828

مطرب ما جلوهٔ معنی ندید

دل بصورت بست و از معنی رمید

ہمارے موسیقار معنی کی طرف توجہ نہیں دیتے ، وہ معنی سے دور، صرف صورت کے شیدا ہیں۔

Our musician did not pay attention to the meaning (essence); they are fond of lyrics (words) not the meanings.

◆

اگلی / پچھلی نظم

اگلی نظم

همچنان دیدم فن صورت گری

نی براهیمی درو نی آزری

علامہ اقبال»زبور عجم»در بیان فنون لطیفهٔ غلامان»بخش 2 - مصوری

◆