صفحۂ اولشعرازمرہ جاتلغاتمزید مطالعہہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولشعراتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

اوزاناصنافصداکارانمترجمینزندہ رود اور گنجور

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

  1. علامہ اقبال
  2. »جاویدنامه
  3. »فلک عطارد
  4. »محکمات عالم قرآنی
  5. »بخش 4 - حکمت خیر کثیر است

بخش 4 - حکمت خیر کثیر است

حکمت خیر کثیر ہے۔

Wisdom Is Abundant Good

شاعر: علامہ اقبال

وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مسدس محذوف یا وزن مثنوی)

صنف: چند بندی

اردو ترجمہ: حمیداللہ ہاشمی، میاں عبدالرشید
انگریزی ترجمہ: آربری
بند 1
Toggle stanza 1
11

گفت حکمت را خدا خیر کثیر

هر کجا این خیر را بینی بگیر

اللہ تعالیٰ نے حکمت کو خیر کثیر کہا ہے ۔ یہ نعمت جہاں کہیں بھی تجھے نظر آئے اپنا لے ۔

God has declared, Wisdom is a great good; wherever you may see this good, seize it.

22

علم حرف و صوت را شهپر دهد

پاکی گوهر به نا گوهر دهد

علم حرف اور آواز کو بڑ ی پرواز کرنے والے پر عطا کرتا ہے اور اپنی چمک سے محروم ہو جانے والے موتیوں کو چمک کی پاکی عطا کرتا ہے ۔

Science gives pinions to words and sounds, bestows purest substance on things without substance;

33

علم را بر اوج افلاک است ره

تا ز چشم مهر بر کندد نگه

علم کا راستہ آسمانوں کی بلندی پر ہے اور اس میں وہ قوت ہے کہ وہ سورج کی آنکھ سے نگاہ چھین لیتا ہے ۔

Science finds a way even to heaven’s zenith to pluck the sight out of the sun’s own eye.

44

نسخهٔ او نسخهٔ تفسیر کل

بستهٔ تدبیر او تقدیر کل

علم کا نسخہ کائنات کی ساری موجودات کے نسخہ کی تفسیر ہے اور تمام موجودات کی تقدیر اس سے وابستہ ہے ۔

Its transcript is the commentary of the cosmos, the fate of the cosmos hangs upon its determining;

55

دشت را گوید حبابی ده ، دهد

بحر را گوید سرابی ده ، دهد

اگر علم بیابان سے یہ کہے کہ پانی کا بلبلا دے تو وہ دے دیتا ہے اور اگر وہ سمندر سے کہے کہ سراب دے تو وہ دے دیتا ہے ۔

It says to the desert, ‘Bubble up!’ and it bubbles, to the sea, ‘Produce a mirage!’ and it produces it.

66

چشم او بر واردات کائنات

تا ببیند محکمات کائنات

اس کی آنکھ کائنات کی واردات پر ہوتی ہے تاکہ وہ کائنات کی محکمات دیکھ سکے ۔

Its eye beholds all the events in creation that it may see the sure foundations of creation;

77

دل اگر بندد به حق پیغمبری است

ور ز حق بیگانه گردد کافری است

اگر علم حق (خدا) سے دل لگائے تو یہ پیغمبری ہے اور اگر وہ حق سے بیگانہ رہے تو یہ گویا کافری ہے ۔

If it attaches its heart to God, it is prophecy, but if it is a stranger to God, it is unbelief.

88

علم را بی سوز دل خوانی شر است

نور او تاریکی بحر و بر است

اگر تو علم کو سوزِ دل (عشق) کے بغیر پڑھے تو یہ شر ہے اور اس (علم) کا نور بحر و بر کی تاریکی ہے ۔

Science without the heart’s glow is pure evil, for then its light is darkness over sea and land,

99

عالمی از غاز او کور و کبود

فرودینش برگ ریز هست و بود

اس کی (علم کی) گیس کے دھوئیں سے دنیا میں تاریکی پھیل جاتی ہے اور اس کا موسم بہار کائنات کے پتے اور پھل گرا دیتا ہے ۔

Its rouge renders the whole world black and blind, its springtide scatters the leaves of all being,

1010

بحر و دشت و کوهسار و باغ و راغ

از بم طیارهٔ او داغ داغ

سمندر اور دشت و کوہسار اور باغ و سبزہ زار سب اس کے جہاز کے بم سے داغ داغ تباہ و برباد ہو جاتے ہیں ۔

Sea, plain and mountain, quiet garden and villa are ravaged by the bombs of its aeroplanes.

1111

سینه افرنگ را ناری ازوست

لذت شبخون و یلغاری ازوست

اسی علم نے افرنگ ، اہل یورپ کے سینے میں آگ بھری ہے اور اسی علم سے انہیں دوسری قوموں پر شب خون مارنے اور ان پر حملے کرنے کی لذت حاصل ہوئی ہے ۔

It is its fire that burns the heart of Europe, from it springs the joy of raiding and robbing;

1212

سیر واژونی دهد ایام را

می برد سرمایهٔ اقوام را

ایسا علم، زمانے کو پیچھے لے جاتا ہے اور اقوام سے ان کا سرمایہ چھین لیتا ہے ۔

It turns topsy-turvy the course of the days, despoils the peoples of their capital.

1313

قوتش ابلیس را یاری شود

نور ، نار از صحبت ناری شود

اس علم سے حاصل شدہ قوّت ابلیس کی مددگار بنتی ہے اور پھر نار یعنی ابلیس کی صحبت سے علم کا نور بھی نار بن جاتا ہے۔

ترجمہ: میاں عبدالرشید

Its power becomes the faithful ally of Satan; light becomes fire by association with fire.

1414

کشتن ابلیس کاری مشکل است

زانکه او گم اندر اعماق دل است

شیطان کو مارنا مشکل کام ہے کیونکہ وہ دل کی گہرائیوں میں گم ہے ۔

To slay Satan is indeed a difficult task, since he is hidden within the depths of the heart;

1515

خوشتر آن باشد مسلمانش کنی

کشتهٔ شمشیر قرآنش کنی

بہتر یہی ہے کہ تو اسے مسلمان کر لے اور اسے قرآن کریم کی تلوار سے قتل کر دے ۔

Better is it to make him a true Mussulman, better to smite him dead with the sword of the Koran.

1616

از جلال بی جمالی الامان

از فراق بی وصالی الامان

ایسا جلال جمال سے عاری ہے ، اس سے خدا کی پناہ ہے ۔ وصال کے بغیر جو فراق ہے اس سے خدا کی پناہ ۔

God save us from majesty that is without beauty, God save us from separation without union!

1717

علم بی عشق است از طاغوتیان

علم با عشق است از لاهوتیان

جو علم عشق سے خالی ہے وہ شیطانوں کا علم ہے اور عشق والا علم لاہوتیوں کا علم ہے (عارفان الہٰی سے ہے) ۔

Science without love is a demonic thing, science together with love is a thing divine;

1818

بی محبت علم و حکمت مرده ئی

عقل تیری بر هدف ناخورده ئی

محبت کے بغیر جو علم و حکمت ہے وہ مردہ ہے اور عقل ایک ایسا تیر ہے جو نشانے پر نہیں لگتا ۔

Science and wisdom without love are a corpse, reason is an arrow that never pierced the target.

1919

کور را بیننده از دیدار کن

بولهب را حیدر کرار کن

تو اندھے کو دیدار الہٰی سے بینا کر دے اور بولہب کو حیدر کرار بنا دے ۔ یعنی سوزِ دل سے خالی عشق بولہب کی سی خصلت والا اور عشق کا حامل دل حضرت علی حیدر کرار کی مانند ہے ۔

With the vision of God make the blind to see, convert Abu Lahab into an impetuous Haidar!

بند 2
زنده رود
Toggle stanza 2
2020

محکماتش وانمودی از کتاب

هست آن عالم هنوز اندر حجاب

آپ نے قرآن کریم سے اس کی بنیادی تعلیمات کو تو ظاہر کر دیا ہے لیکن ابھی تک آپ کا بیان کردہ جہان پردے میں ہے ۔

You have displayed the foundations of the Book of God, yet is yonder world still veiled in a shroud.

2121

پرده را از چهره نگشاید چرا

از ضمیر ما برون ناید چرا

یہ جہان اپنے چہرے سے پردہ کیوں نہیں اٹھاتا اور ہمارے ضمیر سے باہر کیوں نہیں آتا

Why does it not strip off the veil from its face, why does it not issue yet out of our hearts?

2222

پیش ما یک عالم فرسوده ایست

ملت اندر خاک او آسوده ایست

ہمارے سامنے تو ایک فرسودہ جہان ہے اور ملت اس کی خاک آسودہ ہے ۔

Before us lies a whole world wasting away, a nation quietly reposing in its own dust;

2323

رفت سوز سینهٔ تاتار و کرد

یا مسلمان مرد یا قرآن بمرد

تاتاریوں اور کردوں کے سینوں کا سوز ختم ہو گیا ہے ۔ کیا مسلمان مر گیا یا پھر قرآن مر گیا ہے ۔

The heart’s ardour of Tartar and Kurd is vanished – either the Mussulmans are dead, or the Koran is dead.

بند 3
سعید حلیم پاشا
Toggle stanza 3
2424

دین حق از کافری رسوا تر است

زانکه ملا مؤمن کافر گر است

آج دین حق کافری سے بھی زیادہ رسوا ہو چکا ہے کیونکہ ہمارا ملا کافر گر مومن ہے ۔

The religion of God is more shameful than unbelief, because the mullah is a believer trading in unfaith;

2525

شبنم ما در نگاه ما یم است

از نگاه او یم ما شبنم است

ہماری شبنم ہماری نگاہ میں سمندر ہے جبکہ اس کی نگاہ سے ہمارا سمندر شبنم ہے ۔

In our eyes this dew-drop of ours is an ocean, to his eyes our ocean is a dew-drop.

2626

از شگرفیهای آن قرآن فروش

دیده ام روح الامین را در خروش

اس قرآن فروش کی عجیب و غریب باتوں سے میں نے روح الامین جبرئیل کو واویلا کرتے دیکھا ہے ۔

At the elegant graces of that Koran-vendor I have seen the Trusty Spirit himself cry out!

2727

زانسوی گردون دلش بیگانه ئی

نزد او ام الکتاب افسانه ئی

آج کے ملا کا دل آسمان سے دوسری طرف کی دنیا سے بیگانہ ہے ۔ اسکے نزدیک قرآن پاک محض ایک افسانہ ہے ۔

His heart is a stranger to what lies beyond the sky, for him the Archetype of the Book is but a fable;

2828

بی نصیب از حکمت دین نبی

آسمانش تیره از بی کوکبی

آج کا ملا نبی کریم کے دین کی حکمت سے بے بہرہ ہے ۔ اس کا آسمان ستارے نہ ہونے کی وجہ سے تاریک ہے ۔

Having no share of the wisdom of the Prophet’s religion, his heaven is dark, being without any star.

2929

کم نگاه و کور ذوق و هرزه گرد

ملت از قال و اقولش فرد فرد

وہ کم نگاہ، کور ذوق اور فضول گو ہے؛ اس کی باتوں سے ملت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ہے۔

ترجمہ: میاں عبدالرشید

Short of vision, blind of taste, an idle gossip, his hairsplitting arguments have fragmented the Community.

3030

مکتب و ملا و اسرار کتاب

کور مادر زاد و نور آفتاب

مدرسہ اور ملا اور قرآن کے اسرار کچھ اس طرح ہیں جیسے کوئی مادر زاد اندھا اور سورج کی روشنی ہو ۔

Seminary and mullah, before the secrets of the Book, are as one blind from birth before the light of the sun.

3131

دین کافر فکر و تدبیر جهاد

دین ملا فی سبیل الله فساد

کافر کا دین تو غور و فکر اور تدبیر جہاد ہے اور ملا کا دین خدا کے واسطے کا فساد ہے ۔

The infidel’s religion is the plotting and planning of Holy War; the mullah’s religion is corruption in the Way of God.

3232

مرد حق جان جهان چار سوی

آن بخلوت رفته را از من بگوی

مردِ حق طرفوں میں گھرے ہوئے اس جہان کی جان ہے ۔ تو اس خلوت اختیار کرنے والے کو میری طرف سے کہو ۔

The man of God is the soul of this dimensionate world; say from me to him, who has gone into solitude;

3333

ای ز افکار تو مؤمن را حیات

از نفسهای تو ملت را ثبات

تیرے افکار سے مومن کی زندگی وابستہ ہے اور تیری سانسوں ہی سے ملت ثبات پاتی ہے ۔

‘You whose thoughts are life itself to the believer, whose breaths are confirmation to the Community;

3434

حفظ قرآن عظیم آئین تست

حرف حق را فاش گفتن دین تست

قرآن کریم کی حفاظت تیرا آئین ہے اور حق بات کو واضح طور پر بیان کرنا تیرا دین ہے ۔

Having the sublime Koran by heart is your rite, your religion the publishing of the Word of God.

3535

تو کلیمی چند باشی سرنگون

دست خویش از آستین آور برون

تو تو کلیم ہے، آخر تو کب تک سر جھکائے بیٹھا رہے گا ۔ اپنا ہاتھ اپنی آستین سے باہر نکال ۔

You with whom God speaks, how long will you hang your head? Come, bring forth your hand out of your sleeve!

3636

سر گذشت ملت بیضا بگوی

با غزال از وسعت صحرا بگوی

تو روشن ملت کی سرگزشت بیان کر اور ہرن کو صحرا کی وسعت سے آگاہ کر یعنی بات کر ۔

Speak of the history of the ‘white’ people, speak to the gazelle of the vastness of the desert.

3737

فطرت تو مستنیر از مصطفی است

باز گو آخر مقام ما کجاست

تیری (مردِ حق کی) فطرت رسول اللہ کے نور سے روشن ہے ۔ تو پھر یہ بتا کہ آخر ہمارا (مسلمانوں کا) مقام کہاں ہے

Your nature is illumined by the Chosen One, so declare now, where is our station?

3838

مرد حق از کس نگیرد رنگ و بو

مرد حق از حق پذیرد رنگ و بو

مردِ حق کسی اور سے رنگ و بو حاصل نہیں کرتا یعنی وہ صرف اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ کے رنگ میں اپنی زندگی ڈھالتا ہے ۔

The man of God takes not Colour and scent from anyone, the man of God receives colour and scent from God;

3939

هر زمان اندر تنش جانی دگر

هر زمان او را چو حق شانی دگر

ہر لمحہ اس (مردِ حق) کے بدن میں ایک نئی جان ہوتی ہے اور ہر لحظہ حق کی طرح اس کی ایک نئی شان ہوتی ہے ۔

Every moment there is in his body a fresh soul, every moment he has, like God, a new labour.

4040

رازها با مرد مؤمن باز گوی

شرح رمز «کل یوم» باز گوی

تو (اے مردِ حق) مردِ مومن مسلمانوں کو ان کے بھولے ہوئے راز سے پھر آگاہ کر اور ان سے کل یوم کی رمز کی شرح بھی بیان کر ۔

Declare the secrets to the believer, declare the exposition of the mystery of Every day.

4141

جز حرم منزل ندارد کاروان

غیر حق در دل ندارد کاروان

ملت اسلامیہ کے قافلے کی منزل کعبہ کے سوا اور کوئی نہیں ہے ۔ اور اس قافلے کے دل میں حق کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔

The carvaan has no halting-place but the Sanctuary, the caravan has naught but God in its heart;

4242

من نمی گویم که راهش دیگر است

کاروان دیگر نگاهش دیگر است

میں یہ نہیں کہتا کہ ملت کا راستہ کوئی اور ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ اب قافلہ وہ نہیں رہا او اس کی نگاہ بھی اور ہو گئی ہے ۔

I do not say that its road is different – it is the caravan that is different, different its regard.

بند 4
افغانی
Toggle stanza 4
4343

از حدیث مصطفی داری نصیب

دین حق اندر جهان آمد غریب

کیا تجھے رسول اللہ کی یہ حدیث معلوم ہے کہ دین حق دنیا میں اجنبی(غریب ) صورت میں آیا تھا ۔

Have yon any acquaintance with the Traditions of the Chosen One? ‘God’s religion came a stranger into the world.’

4444

با تو گویم معنی این حرف بکر

غربت دین نیست فقر اهل ذکر

میں تیرے سامنے سے اس اچھوتے لفظ (غریب) کے معنی بیان کرتا ہوں ۔ دین کی غربت (اجنبیت) سے مراد اہل ذکر کا فقر (مفلسی) نہیں ہے ۔

I will tell you the meaning of this virgin saying. The ‘strangerhood’ of religion is not the poverty of God’s remembrancers;

4545

بهر آن مردی که صاحب جستجوست

غربت دین ندرت آیات اوست

جو شخص جو تحقیق و تلاش کرنے والا ہے اس کے لیے غربت دین سے مراد اس کی آیات کی ندرت ہے ۔

For the man who is truly a researcher‘strangerhood’ of religion refers to the scarceness of its verses.

4646

غربت دین هر زمان نوع دگر

نکته را دریاب اگر داری نظر

غربت دین ہر دور میں ایک نئے انداز کی ہوتی ہے ۔ اگر تو عقل رکھتا ہے تو اس گہری بات کو سمجھ ۔

The ‘strangerhood’ of religion every time is Of a different kind; ponder well this subtelty, if you have eyes to see.

4747

دل به آیات مبین دیگر ببند

تا بگیری عصر نو را در کمند

تو قرآن کریم کی روشن آیات سے دوبارہ دل لگا تاکہ تو عصرِ حاضر کو کمند میں گرفتار کر سکے ۔

Fasten your heart again to the perspicuous Verses that you may seize a new age in your lasso.

4848

کس نمی داند ز اسرار کتاب

شرقیان هم غربیان در پیچ و تاب

کوئی بھی کتاب (قرآن کریم) کے رازوں سے آگاہ نہیں ہے ۔ اسی لیے کیا اہل مشرق اور کیا اہل مغرب سبھی الجھاوَ میں پڑے ہوئے ہیں ، گمراہ ہیں ۔

No man knows the inner secrets of the Book; Easterners and Westerners alike twist and turn this way and that.

4949

روسیان نقش نوی انداختند

آب و نان بردند و دین در باختند

اہل روس نیا انقلاب لائے ہیں ۔ انھوں نے روٹی اور پانی تو پا لیا ہے لیکن دین ہاتھ سے دے بیٹھے یا ہار گئے ہیں ۔

The Russians have laid down a new design; they have taken bread and water, and jettisoned religion.

5050

حق ببین حق گوی و غیر از حق مجوی

یک دو حرف از من به آن ملت بگوی

تو حق کو دیکھ، حق کہہ اور حق کے سوا اور کسی چیز کی جستجو نہ کر تو میری (افغانی کی) طرف سے روسی قوم کو یہ دو ایک باتیں سنا دے، ان تک پہنچا دے ۔

Behold truth, speak truth, seek only truth; speak one or two words from me to the people.

◆

اگلی / پچھلی نظم

پچھلی نظم

سر گذشت آدم اندر شرق و غرب

بهر خاکی فتنه های حرب و ضرب

علامہ اقبال»جاویدنامه»محکمات عالم قرآنی»بخش 3 - ارض ملک خداست

◆

ماخذ

فارسی متن کا ماخذ: گنجور