تراجم

میاں عبدالرشید کے تراجم میں علامہ اقبال کی کتاب زبور عجم

یہ صفحہ صرف میاں عبدالرشید کے دستیاب تراجم والی نظمیں دکھاتا ہے۔

126نظمیں

تراجم والی نظمیں

غزل شمارهٔ 51بحرفی می توان گفتن تمنای جهانی را

سارے جہان کی تمنا ایک حرف میں ادا کی جا سکتی ہے؛ مگر میں نے اپنی داستاں کو اس لیے طول دیا ہے کہ آپ کی حضوری سے زیادہ دیر تک لطف اندوز ہوتا رہوں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 52چند بروی خودکشی پردهٔ صبح و شام را

کب تک آپ اپنے چہرۂ جمال پر صبح و شام کا پردہ ڈالے رکھیں گے (کب تک حسن ذات پر صفات کے پردے پڑے رہیں گے)؛ پردہ ہٹائیے اور اپنے جلوۂ ناتمام کو پوری طرح نمایاں کیجیے۔ ( پردہ چہرے سے اٹھا انجمن آرائی کر \-

اردوEn

غزل شمارهٔ 53نفس شمار به پیچاک روزگار خودیم

ہم اپنے زمانے کے پھندے میں پھنسے ہوئے سانس گن رہے ہیں؛ سمندر کی طرح جوش و خروش دیکھاتے ہیں، مگر کناروں سے باہر نہیں جا سکے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 54به فغان نه لب گشودم که فغان اثر ندارد

میں نے فغاں کے لیے لب نہیں کھولے کیونکہ فغاں اثر نہیں رکھتی ، غم دل نہ کہنا ہی بہتر ہے کیونکہ ہر شخص میں اس کی برداشت کا حوصلہ نہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 55ما که افتنده‌تر از پرتو ماه آمده‌ایم

ہم جو چاندنی سے زیادہ خاک افتادہ ہیں؛ کسی کو کیا معلوم کہ ہم نے یہ ساری راہ کس طرح طے کی ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 56ای خدای مهر و مه خاک پریشانی نگر

اے مہر و مہ کے مالک! (ہم انسانوں کی) خاک پریشان کی طرف بھی دیکھیے ؛ ذرا اس بیابان پر نظر ڈالیے ، اس کا ایک ایک ذرہ اپنے اندر پیچ و تاب کھا رہا ہے۔

اردوEn

«شاخ نهال سدره‌ای خار و خس چمن مشو»

اردوEn

دو عالم را توان دیدن بمینائی که من دارم

اردوEn

غزل شمارهٔ 1بر خیز که آدم را هنگام نمود آمد

ٹھ کہ آدم (کی عظمت) کے اظہار کا وقت آ گیا ہے، (دیکھو!) ستارے اس مشت خاک کو سجدہ کر رہے ہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 2مه و ستاره که در راه شوق هم سفرند

چند ستارے جو راہ شوق میں ہمارے ہم سفر ہیں، وہ کرشمہ سنج، ادا فہم اور صاحب نظر ہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 3درون لاله گذر چون صبا توانی کرد

صبا کی مانند گل لالہ کے اندر داخل ہوا جا سکتا ہے، اور ایک ہی پھونک سے غنچے کی گرہ کھولی جا سکتی ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 5زمانه قاصد طیار آن دلآرام است

زمانہ اس محبوب (اللہ تعالیٰ ) کا تیز رو قاصد ہے، کیا قاصد ہے کہ اس کا سارا وجود ہی پیغام ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 6دگر ز ساده دلیهای یار نتوان گفت

اس سے زیادہ دوست کی سادہ دلی کیا ہو سکتی ہے کہ ، میرے سرہانے بیٹھ کر علاج کی باتیں کر رہا ہے (وہ نہیں سمجھتا کہ وہ خود ہی میری بیماری کا علاج ہے)۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 7خرد از ذوق نگه گرم تماشا بود است

خرد جو ہر موجود کی جستجو کرتی اور اسے پاتی رہی ہے، وہ ذوق نظر کی وجہ سے گرم تماشہ ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 8غلام زنده دلانم که عاشق سره اند

میں ایسے زندہ دلوں کا غلام ہوں جو حسن حقیقی کے عاشق ہیں، نہ کہ ان خانقاہ نشینوں کا جو سوز محبت سے خالی ہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 10تکیه بر حجت و اعجاز و بیان نیز کنند

کبھی دلائل اور فصاحت سے بھی کام لیتے ہیں ، اور کبھی حق کو پھیلانے کے لیے شمشیر و سنا ں بھی استعمال کرتے ہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 11چو موج مست خودی باش و سر بطوفان کش

موج کی مانند مست خودی رہ اور طوفان کے اندر سے سر اٹھا ، تجھے کس نے کہا ہے کہ تو بیٹھ رہ اور جد و جہد چھوڑ دے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 13ز سلطان کنم آرزوی نگاهی

پادشاہوں سے نگاہ التفات کی آرزو کروں ، مسلمان مٹی کا خدا نہیں بناتا۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 14با نشئه درویشی در ساز و دمادم زن

ہر دم درویشی کے نشے میں مست رہ ، جب فقر میں پختہ ہو جائے تو پھر سلطنت جام کے خلاف معرکہ آرا ہو۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 16فرشته گرچه برون از طلسم افلاک است

اگرچہ فرشتہ طلسم افلاک سے باہر ہے ، تا ہم اس کی نظر اس کف خاک (اولاد آدم) کی کوشش و محبت پر ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 17عرب که باز دهد محفل شبانه کجاست

وہ عرب کہاں ہے جو پھر وہی محفل شبانہ سجائے، کہاں ہے وہ عجم جو دریا عشق (تصوّف ) کو از سر نو زندہ کرے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 18مانند صبا خیز و وزیدن دگر آموز

اٹھ اور دوبارہ صبا کی طرح چلنا سیکھ، پھر سے گل و لالہ کی شگفتگی کا باعث بن، پھر دل گرفتہ غنچے کے اندر اترنا سیکھ۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 19ای غنچهٔ خوابیده، چو نرگس نگران خیز

اے غنچۂ خوابیدہ نرگس کی مانند دیکھتا ہوا اٹھ؛ دیکھ ہمارے گھر کو غموں نے تاخت و تاراج کر دیا ہے؛ طائرچمن کے نالہ سے اٹھ، بانگ اذاں سے اٹھ؛ آتش بیابانوں کی گرمی ء آواز سے اٹھ۔ اس خواب گراں ، خواب گراں ، خواب گراں سے بیدار ہو! خواب گراں سے بیدار ہو!

اردوEn

غزل شمارهٔ 20جهان ما همه خاک است و پی سپر گردد

ہماری دنیا خاک کی مانند پامال ہو چکی ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ پرانے لمحات پھر کبھی واپس آئیں ۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 21باز بر رفته و آینده نظر باید کرد

اپنے ماضی و مستقبل پر دوبارہ نظر ڈالنی چاہیے ؛ خبردار اٹھ دوبارہ غور و فکر کرنا چاہیے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 22خیال من به تماشای آسمان بود است

میرا تخیل سیر آسمان کے نظارے میں محو رہا ہے؛ کبھی وہ دوش ماہ پر پہنچا اور کبھی آغوش کہکشاں میں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 23از نوا بر من قیامت رفت و کس آگاه نیست

میری نوا سے مجھ پر قیامت گزر گئی ہے؛ لیکن کسی کو خبر نہیں ؛ محفل صرف آواز کے زیر و بم اور مقام راہ ہی کو دیکھتی ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 24شراب میکدهٔ من نه یادگار جم است

میرے میکدے کی شراب 'جمشید' کی یادگار نہیں ( میری شاعری رسمی نہیں )، میں نے تو عجم کے جام میں اپنا جگر نچوڑ دیا ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 25لاله صحرایم از طرف خیابانم برید

میں لالۂ صحرا ہوں مجھے خیاباں سے لے جائیں، مجھے دشت و بیابان و کوہسار کی (آزاد ) ہوا میں لے جائیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 26سخن تازه زدم کس بسخن وا نرسید

میں نئی بات کہتا ہوں مگر کوئی میری نہیں سمجھتا؛ جلوہ خوں ہو چکا ہے لیکن اسے دیکھنے کے لیے ایک نگاہ بھی نہیں پہنچی۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 27عاشق آن نیست که لب گرم فغانی دارد

عاشق وہ نہیں جو ہر دم آہ و فغاں میں لگا رہے، عاشق وہ ہے جو دونوں جہانوں کو اپنی ہتھیلی پر اٹھا لے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 28درین چمن دل مرغان زمان زمان دگر است

اس باغ میں پرندوں کا دل لمحہ بہ لمحہ نیا رنگ اختیار کرتا ہے، شاخ گل پر وہ اور طرح (چہچہاتا ) ہے اور آشیاں میں اور طرح۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 29ما از خدای گم شده‌ایم او به جستجوست

ہم اللہ تعالیٰ کی گم شدہ متاع ہیں ، وہ ہماری جستجو میں ہے، (کہ ان میں سے کوئی انسان کامل نکلے) ؛ یہ ہے اس کی آرزو اور خواہش ( جس کے لیے کائنات تخلیق فرمائيے) ۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 30خواجه از خون رگ مزدور سازد لعل ناب

سرمایہ دار مزدور کے خون سے سرخ موتی بناتا ہے؛ ادھر زمینداروں کے ظلم سے دہقانوں کی کھیتیاں اجڑ چکی ہیں: انقلاب! انقلاب اے انقلاب۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 31گرچه می دانم که روزی بی نقاب آید برون

اگرچہ میں جانتا ہوں کہ مجھے ایک روز دیدار ذات میسّر آ جائے گا، مگر یہ نہ سمجھ کہ دیدار کے بعد مجھے قرار آ جائے گا۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 34برون زین گنبد در بسته پیدا کرده ام راهی

میں نے اس گنبد در بستہ سے اوپر نکل جانے کا راستہ پیدا کیا ہے، کیونکہ آہ سحر گاہ کی پرواز فکر سے بلند تر ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 35گنه‌کار غیورم مزد بی‌خدمت نمی‌گیرم

میں غیّور گنہگار ہوں بغیر محنت کے مزدوری لینا پسند نہیں کرتا؛ (مجھے مفت کی جنت پسند نہیں ) ؛ مگر افسوس ہے کہ میرے گناہ کو ابلیس کی تقدیر سے وابستہ کر دیا ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 37نیابی در جهان یاری که داند دلنوازی را

تجھے دنیا میں کوئی ایسا دوست نہیں ملے گا جو دلنوازی جانتا ہو؛ اس لیے عشق کی آبرو بچا اور اپنے آپ میں گم ہو جا۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 38علمی که تو آموزی مشتاق نگاهی نیست

تو جو علم سیکھتا ہے وہ نگاہ (محبت) کا اشتیاق نہیں رکھتا ، یہ راہ حیات کا تھکا ہوا راہی ہے، سرگرم سفر نہیں۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 39چو خورشید سحر پیدا نگاهی می توان کردن

اپنی نگاہ کو خورشید سحر کی مانند روشن کیا جا سکتا ہے، اور پھر اس کی مدد سے خاک سیاہ (دنیا) کو اللہ تعالیٰ کے جمال کی جلوہ گاہ بنایا جا سکتا ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 40کشیدی باده ها در صحبت بیگانه پی در پی

تو نے غیروں کی صحبت میں پے بہ پے جام لنڈھائے ، اور اپنے پیمانہ (ادراک ) کو دوسروں کی روشنی سے چمکانے کی کوشش کی۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 41عشق اندر جستجو افتاد آدم حاصل است

آفتاب نے جستجو اختیار کی (کہ میں پہچانا جاؤں) اس کا حاصل آدم ہے؛ چنانچہ اس کا جلوہ آب و گل کے پردے سے ظاہر ہوا۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 43عشق را نازم که بودش را غم نابود نی

مجھے عشق پر ناز ہے کہ اس کے وجود کو مٹ جانے کا غم نہیں، کیونکہ وہ زمان و مکان کی زنّار داری کے کفر سے بچا ہوا ہے،

اردوEn

غزل شمارهٔ 44بر دل بیتاب من ساقی می نابی زند

ساقی نے میرے دل بیتاب پر (عشق کی) مئے ناب ڈالی ہے، وہ کیمیا ساز ہے، اس نے سیماب پر اکسیر ڈال کے اسے زر خالص بنا دیا ہے (دل بیتاب کو سیماب کہا ہے)۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 46ز رسم و راه شریعت نکرده ام تحقیق

میں نے شریعت کے احکام کی تحقیق کی ہے، اور اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ صرف منکر عشق ہی کافر زندیق ہے۔ (اور وہ جو ایمان والے ہیں ان کی اللہ تعالیٰ سے محبت بہت شدید ہے: سورہ بقرہ)۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 47از همه کس کناره گیر صحبت آشنا طلب

سب سے کنارہ کش ہو جا اور کسی ایسے شخص کی صحبت اختیار کر جو آشنائے راز ہو۔ اللہ تعالیٰ سے اپنی خودی کا استحکام مانگ اور استحکام خودی کے ذریعے اللہ تعالیٰ تک پہنچ۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 48بینی جهان را خود را نبینی

کائنات کو دیکھتا ہے اور اپنے آپ کو نہیں دیکھتا ، اے نادان! تو کب تک غفلت میں پڑا رہے گا۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 49من هیچ نمی‌ترسم از حادثهٔ شب‌ها

میں رات کے حادثات سے بالکل نہیں ڈرتا ؛ رات کیسی بھی ہو ، بالآخر ستاروں کی گردش اسے سحر میں تبدیل کر دیتی ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 50تو کیستی ز کجائی که آسمان کبود

تو کون ہے؟ کہاں سے آیا ہے؛ کہ نیلا آسمان ، تیرے دیدار کے لیے ستاروں کی صورت میں ہزاروں آنکھیں کھولے انتظار کر رہا ہے۔

اردوEn

غزل شمارهٔ 52می دیرینه و معشوق جوان چیزی نیست

پرانی شراب اور جواں معشوق کوئی چیز نہیں ، اصحاب نظر کے لیے حور جاں کی کوئی وقعت نہیں۔

اردوEn