صفحۂ اولشعرازمرہ جاتلغاتمزید مطالعہہمارے بارے میںرابطہ
زندہ رود
زندہ رود

زندہ رود: فارسی شاعری کا ایک جاوداں دریا

زندہ رود فارسی شاعری کو اردو اور انگریزی تراجم، آڈیو اور ویڈیو کے ساتھ ایک پرسکون اور مستقل مطالعہ گاہ میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔

مزید جانیں ←
YouTubeFacebookInstagramTikTok

مرکزی راستے

صفحۂ اولشعراتلاشہمارے بارے میںرابطہ

مزید مطالعہ

اوزاناصنافصداکارانمترجمینزندہ رود اور گنجور

لغات

لغاتزندہ رود فارسی لغتزندہ رود عربی لغت

ہر ماہ نئی نظمیں · جاری منصوبہ

© 2026 زندہ رود

تعارفکتابیںصداکاراناصنافاوزان
بیدل دهلوی

شاعر

بیدل دهلوی

1644 — 1720عیسوی

ابوالمعانی میرزا عبدالقادر بیدل دہلوی (1644ء تا 1720ء) فارسی زبان کے عظیم شاعر، عارف اور مفکر تھے۔ آپ پٹنہ میں پیدا ہوئے اور بعد ازاں دہلی کو اپنا مرکز بنایا۔ بیدل کا شمار سبکِ ہندی کے بلند ترین اور اثر انگیز ترین شعرا میں ہوتا ہے۔ ان کی شاعری فکری گہرائی، نازک خیال آفرینی اور عرفانی مضامین کے باعث فارسی ادب میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، اور ان کے اثرات خصوصاً افغانستان، تاجکستان، وسطی ایشیا اور برصغیر کی ادبی روایت میں آج بھی نمایاں ہیں۔

بیدل نے شاعری کی متعدد اصناف میں طبع آزمائی کی۔ ان کے منظوم آثار میں غزلیات، قصائد، ترکیب بند، ترجیع بند، مخمسات، قطعات، رباعیات اور متعدد مثنویاں شامل ہیں، جن میں محیطِ اعظم، طورِ معرفت، عرفان، تنبیہ الموسوسین اور اشارات و حکایات خاص طور پر معروف ہیں۔ ان کے نثری آثار میں چہار عنصر، جو ان کی خود نوشت سوانح سمجھی جاتی ہے، رقعات، نکات، بیاض اور مقدمات شامل ہیں۔

بیدل کثیرالتصنیف شاعر تھے۔ ان کے منظوم و منثور آثار کے مجموعی ابیات کی تعداد نوے ہزار سے ایک لاکھ تک بتائی جاتی ہے۔ اس اعتبار سے ان کا شمار فارسی ادب کے ان معدودے چند شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے نہایت وسیع ادبی سرمایہ چھوڑا۔ ان کی شاعری میں تشبیہ، استعارہ، رمز، اشارہ اور پیچیدہ فکری ساختیں کثرت سے پائی جاتی ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں سبکِ ہندی کا سب سے اہم نمائندہ شاعر بھی کہا جاتا ہے۔

روایت ہے کہ بیدل ابتدا میں "رمزی" تخلص کرتے تھے، لیکن بعد میں شیخ سعدی شیرازی کے کلام سے گہرا اثر قبول کیا۔ مشہور ہے کہ سعدی کے دیباچۂ گلستان کے اس مصرع:

"بیدل از بے نشاں چہ جوید باز"

سے متاثر ہو کر انہوں نے "بیدل" کو اپنا تخلص بنا لیا۔ اگرچہ اس روایت کی تاریخی صحت پر مختلف آرا پائی جاتی ہیں، تاہم یہ امر مسلم ہے کہ بیدل کو سعدی سے غیر معمولی تعلقِ خاطر اور عقیدت تھی۔ انہوں نے خود بھی سعدی کے مقامِ سخن کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے:

از گل و سنبل بہ نظم و نثر سعدی قانعم

یہ شعر سعدی کی نظم و نثر دونوں پر ان کے اعتماد اور والہانہ عقیدت کا واضح اظہار ہے۔ بیدل کی فکری اور ادبی شخصیت اگرچہ اپنی انفرادیت رکھتی ہے، لیکن فارسی ادب کی کلاسیکی روایت، خصوصاً سعدی کے اسلوب اور حکمت سے ان کی گہری وابستگی نمایاں نظر آتی ہے۔

بیدل نے 5 دسمبر 1720ء کو دہلی میں وفات پائی۔ ان کی وصیت کے مطابق انہیں اپنے گھر کے احاطے میں دفن کیا گیا۔

کتابیں

غزلیات

بیدل دهلوی2827 نظمیں

11%آڈیو0%اردو0%En

متفرقات

ترجیع بند

بیدل دهلوی » بیدل دهلوی » ترجیع بند

آڈیو

صداکاران

ععندلیب284 نظمیں · 1 کتاب
ففاطمه زندی18 نظمیں · 1 کتاب
ههاتف علوی5 نظمیں · 1 کتاب
ططاهره خان پور3 نظمیں · 1 کتاب
غغلامرضا آقاسی2 نظمیں · 1 کتاب
ددریا قلیلی1 نظم · 1 کتاب
سسمیه الماسی1 نظم · 1 کتاب
سسید حسن حسینی1 نظم · 1 کتاب
ععلی اسلامی مذهب1 نظم · 1 کتاب
ععلی‌اکبر یاغی‌تبار (سه‌تار: جواد سما)1 نظم · 1 کتاب
ممحمدرضا مومن نژاد1 نظم · 1 کتاب
ممریم فقیهی کیا1 نظم · 1 کتاب

صنف

اصناف

صنف

غزل

2827 نظمیں1 کتاب

صنف

ترجیع بند

1 نظم1 کتاب

وزن

اوزان

وزن

فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مثمن محذوف)

789 نظمیں1 کتاب

وزن

مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن (هزج مثمن سالم)

481 نظمیں1 کتاب

وزن

مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن (مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)

299 نظمیں1 کتاب

وزن

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن (مجتث مثمن مخبون محذوف)

268 نظمیں1 کتاب

وزن

مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن (هزج مثمن اخرب مکفوف محذوف)

251 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن (رمل مثمن مخبون محذوف)

205 نظمیں1 کتاب

وزن

مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن (مضارع مثمن اخرب)

94 نظمیں1 کتاب

وزن

مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلاتن (مجتث مثمن مخبون)

62 نظمیں1 کتاب

وزن

متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن

53 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلاتن مفاعلن فعلن (خفیف مسدس مخبون)

43 نظمیں2 کتابیں

وزن

فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مسدس محذوف یا وزن مثنوی)

29 نظمیں1 کتاب

وزن

مفاعیلن مفاعیلن فعولن (هزج مسدس محذوف یا وزن دوبیتی)

27 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن فاعلن مفتعلن فاعلن (منسرح مطوی مکشوف)

26 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن مفاعلن مفتعلن مفاعلن (رجز مثمن مطوی مخبون)

25 نظمیں1 کتاب

وزن

مفاعلن فع مفاعلن فع مفاعلن فع مفاعلن فع

24 نظمیں1 کتاب

وزن

فعولن فعولن فعولن فعولن (متقارب مثمن سالم)

21 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلاتن فعلاتن فعلن (رمل مسدس مخبون محذوف)

16 نظمیں1 کتاب

وزن

مفعول مفاعیلن مفعول مفاعیلن (هزج مثمن اخرب)

16 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلات فاعلاتن فعلات فاعلاتن (رمل مثمن مشکول)

14 نظمیں1 کتاب

وزن

فعولن فعولن فعولن فعل (متقارب مثمن محذوف یا وزن شاهنامه)

14 نظمیں1 کتاب

وزن

فاعلن مفاعیلن فاعلن مفاعیلن (مقتضب مثمن مطوی مقطوع)

12 نظمیں1 کتاب

وزن

مستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن (رجز مثمن سالم)

10 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن مفتعلن مفتعلن مفتعلن (رجز مثمن مطوی)

7 نظمیں1 کتاب

وزن

مفعول مفاعلن فعولن (هزج مسدس اخرب مقبوض محذوف)

7 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلاتن (رمل مثمن مخبون)

6 نظمیں1 کتاب

وزن

مستفعلن فع مستفعلن فع (متقارب مثمن اثلم)

6 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن فاعلات مفتعلن فع (منسرح مثمن مطوی منحور)

6 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن مفتعلن فاعلن (سریع مطوی مکشوف)

5 نظمیں1 کتاب

وزن

فاعلات مفتعلن فاعلات مفتعلن

4 نظمیں1 کتاب

وزن

متفاعلتن متفاعلتن متفاعلتن متفاعلتن

4 نظمیں1 کتاب

وزن

فعلاتن مفاعلن فعلاتن مفاعلن

3 نظمیں1 کتاب

وزن

مفتعلن فع مفتعلن فع مفتعلن فع مفتعلن فع

1 نظم1 کتاب