جو مل گیا وہ کھانا داتا کا نام جپنا

Toggle stanza 1
جو مل گیا وہ کھانا داتا کا نام جپنا
1

جو مل گیا وہ کھانا داتا کا نام جپنا

اس کے سوا بتاؤں کیا تم سے کام اپنا

2

رونا تو ہے اسی کا کوئی نہیں کسی کا

دنیا ہے اور مطلب مطلب ہے اور اپنا

3

اے برہمن ہمارا تیرا ہے ایک عالم

ہم خواب دیکھتے ہیں تو دیکھتا ہے سپنا

4

یہ دھوم دھام کیسی شوق نمود کیسا

بجلی کو دل کی صورت آتا نہیں تڑپنا

5

بے عشق کے جوانی کٹنی نہیں مناسب

کیوں کر کہوں کہ اچھا ہے جیٹھ کا نہ تپنا

Conversation

Reader comments

Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.

0 / 2000 characters
Loading…