جلوۂ ساقی و مے جان لئے لیتے ہیں

Toggle stanza 1
جلوۂ ساقی و مے جان لئے لیتے ہیں
1

جلوۂ ساقی و مے جان لئے لیتے ہیں

شیخ جی ضبط کریں ہم تو پئے لیتے ہیں

2

دل میں یاد ان کی جو آتے ہوئے شرماتی ہے

درد اٹھتا ہے کہ ہم آڑ کئے لیتے ہیں

3

دور تہذیب میں پریوں کا ہوا دور نقاب

ہم بھی اب چاک گریباں کو سیے لیتے ہیں

4

خود کشی منع خوشی گم یہ قیامت ہے مگر

جینا ہی کتنا ہے اب خیر جئے لیتے ہیں

5

مدت وصل کو پروانے سے پوچھیں عشاق

وہ مزہ کیا ہے جو بے جان دئے لیتے ہیں

Conversation

Reader comments

Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.

0 / 2000 characters
Loading…