آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ

Toggle stanza 1
آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ
1

آج دستا ہے حال کچھ کا کچھ

کیوں نہ گزرے خیال کچھ کا کچھ

2

دل بے دل کوں آج کرتی ہے

شوخ چنچل کی چال کچھ کا کچھ

3

مجکو لگتا ہے اے پری پیکر

آج تیرا جمال کچھ کا کچھ

4

اثر بادۂ جوانی ہے

کر گیا ہوں سوال کچھ کا کچھ

5

اے ولیؔ دل کوں آج کرتی ہے

بوئے باغ وصال کچھ کا کچھ

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…