ساقی کوثر کے پیارے السلام
Toggle stanza 1ساقی کوثر کے پیارے السلام
11
ساقی کوثر کے پیارے السلام
تشنہ لب سید ہمارے السلام
22
صبح تیرے قتل کی تھی صبح قیر
شام کے لوگوں کے مارے السلام
33
آسماں خم ہے تری تعظیم میں
تیرے ساجد ہیں ستارے السلام
44
تھے ہزاروں خصم جانی اس طرف
تم گئے بیکس بچارے السلام
55
فوج دشمن کی جو چڑھ آئی تمام
تم ہوئے ایک ایک اتارے السلام
66
بحر خوں میں غرق ہو چھوٹے بڑے
لگ گئے تم سب کنارے السلام
77
گور میں لاشیں تمھاری بے نماز
تم امام دیں تھے سارے السلام
88
راہ حق میں تجھ سے جانبازی ہوئی
بے خطر سر دینے ہارے السلام
99
کیا کہے اب میرؔ غم کش اس سوا
کاے ہمیشہ کے دکھارے السلام
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
لوڈ ہو رہا ہے…

