بخش 10 - اشکی چند بر افتراق هندیان

ہندوستانیوں کے باہمی تفرقہ پر چند آنسو

Lament On The Differences Among Indians

بند 1
Toggle stanza 1
ای هماله ! ای اطک ، ای رود گنگ
1
ای هماله ! ای اطک ، ای رود گنگ
زیستن تا کی چنان بی آب و رنگ

اے ہمالہ! اے اٹک! اے دریائے گنگا! —

یہ بے رونق زندگی کب تک؟

O Himalayas! O Attock! O River Ganges! —

How long shall we go on living sordidly like this?

2
پیر مردان از فراست بی نصیب
نوجوانان از محبت بی نصیب

بزرگوں میں فراست نہیں —

نوجوان محبت سے خالی ہیں۔

Old men are devoid of insight —

Young ones are deprived of love.

3
شرق و غرب آزاد و ما نخچیر غیر
خشت ما سرمایهٔ تعمیر غیر

مشرق و مغرب آزاد ہیں مگر ہم غیروں کے غلام ہیں —

ہماری اینٹیں غیروں کی تعمیر میں صرف ہو رہی ہیں۔

East and West are free, but we are slaves of others —

Our bricks go to the building of others’ mansions.

4
زندگانی بر مراد دیگران
جاودان مرگست ، نی خواب گران

دوسروں کی مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنا —

خواب گراں نہیں بلکہ مرگ جاوداں ہے۔

To live according to the wish of others —

Is not deep slumber, it is eternal death.

5
نیست این مرگی که آید ز آسمان
تخم او می بالد ز اعماق جان

یہ وہ موت نہیں جو آسمان سے نازل ہوتی ہے —

بلکہ اس موت کا بیج روح کی گہرائیوں سے پھوٹتا ہے۔

This is not a death that comes from the sky —

Its seed grows out of the depths of one’s soul.

6
صید او نی مرده شو خواهد نه گور
نی هجوم دوستان از نزد و دور

اس موت کے شکار کو نہ غسال کی ضرورت ہے، نہ قبر کی —

اور نہ احباب تعزیت کے لیے نزدیک و دور سے آتے ہیں۔

Its prey seeks neither washer of the dead nor grave —

Nor friends arriving for condolence from near or far.

7
جامهٔ کس در غم او چاک نیست
دوزخ او آنسوی افلاک نیست

اس مردے کے غم میں کوئی کپڑے نہیں پھاڑتا —

اس کی دوزخ آسمانوں کے دوسری جانب نہیں (بلکہ یہیں ہے)۔

No garment is torn in grief for such a death —

His hell is not beyond the skies, it is here.

8
در هجوم روز حشر او را مجو
هست در امروز او فردای او

اسے روز محشر کے ہجوم میں نہ تلاش کر —

اس کا کل (قیامت) اس کے آج ہی میں موجود ہے۔

Do not seek him in the crowd of the Day of Reckoning —

His tomorrow already dwells inside his today.

9
هر که اینجا دانه کشت اینجا درود
پیش حق آن بنده را بردن چه سود

جس نے (اپنے اعمال کا) دانہ یہاں بو کر یہیں فصل کاٹ لی —

ایسے بندے کو اللہ تعالیٰ کے سامنے لے جانے کی کیا ضرورت؟

Whoever sows here and reaps here as well —

What use to bring that man before God?

10
امتی کز آرزو نیشی نخورد
نقش او را فطرت از گیتی سترد

جس قوم نے آرزو کا زخم نہ کھایا —

اس کے نقش کو فطرت نے زمانے (کی تختی) سے مٹا دیا۔

A nation that never tasted the prodding of desire —

Is wiped off the face of the earth by Nature.

11
اعتبار تخت و تاج از ساحری است
سخت چون سنگ این زجاج از ساحریست

تخت و تاج کا بھرم جادوگری سے ہے —

اسی سے یہ شیشہ پتھر کی طرح سخت نظر آتا ہے۔

By sorcery, the throne and crown acquire authority —

By sorcery, glass appears as hard as stone.

12
در گذشت از حکم این سحر مبین
کافری از کفر ، دینداری ز دین

اسی کھلے جادو کے حکم سے —

کافری نے کفر اور دینداری نے دین چھوڑ دیا۔

Under the influence of this clear enchantment —

Muslims abjured their faith, unbelievers their unbelief.

13
هندیان با یکدگر آویختند
فتنه های کهنه باز انگیختند

ہندوستانیوں نے ایک دوسرے سے لڑائی جھگڑا شروع کر دیا —

اور اس طرح پرانے فتنوں کو پھر سے ہوا دی۔

The Indians quarrel with one another —

Having revived their old differences.

14
تا فرنگی قومی از مغرب زمین
ثالث آمد در نزاع کفر و دین

یہاں تک کہ یورپ سے ایک فرنگی قوم —

کفر و دین کی ثالث بن کر آ گئی۔

Until a Frankish nation from the land of the West —

Assumed the role of a mediator between Islam and kufr.

15
کس نداند جلوهٔ آب از سراب
انقلاب ای انقلاب ای انقلاب

(اب) کوئی شخص سراب اور پانی کے جلوے میں فرق نہیں جانتا —

انقلاب! اے انقلاب! اے انقلاب!

Nobody knows water from mirage —

Revolution, O revolution, O revolution!

بند 2
Toggle stanza 2
ای ترا هر لحظه فکر آب و گل
16
ای ترا هر لحظه فکر آب و گل
از حضور حق طلب یک زنده دل

اے وہ شخص جسے ہر لحظہ بدن کی فکر کھائے جا رہی ہے —

تو اللہ تعالیٰ سے ایک دلِ زندہ مانگ۔

O you who are always anxious for material sustenance —

Ask God a living heart.

17
آشیانش گرچه در آب و گل است
نه فلک سر گشته این یک دل است

دلِ زندہ کا آشیانہ اگرچہ بدن میں ہے —

لیکن نو آسمان اس ایک دلِ زندہ کے گرد گھومتے ہیں۔

Though its nest is in water and clay —

Yet the nine heavens circle this single living heart.

18
تا نپنداری که از خاک است او
از بلندی های افلاک است او

یہ نہ سمجھ کہ (دلِ زندہ) خاکی بدن سے پیدا ہوتا ہے —

وہ دراصل افلاک کی بلندیوں سے ہے۔

Do not think the living heart belongs to the earth —

It really comes from the highest heavens.

19
این جهان او را حریم کوی دوست
از قبای لاله گیرد بوی دوست

یہ جہان اس کے لیے محبوب (حق تعالیٰ) کا حریم ہے —

وہ یہاں کے گل لالہ کی قبا سے محبوب کی خوشبو پاتا ہے۔

For it, the world is the sanctuary of the Divine Friend —

From the tulip's robe, it gathers the Friend's fragrance.

20
هر نفس با روزگار اندر ستیز
سنگ ره از ضربت او ریز ریز

ایسا دل ہر لحظہ زمانے سے نبرد آزما رہتا ہے —

اس کی ضرب سے راستے کا پہاڑ ریزہ ریزہ ہو جاتا ہے۔

The living heart is constantly at war with the world —

The stones on the path are broken to pieces by its strokes.

21
آشنای منبر و دار است او
آتش خود را نگهدار است او

وہ منبر و دار کا آشنا ہے —

وہ اپنی آتش (عشق) کو سنبھال کر رکھتا ہے۔

It is familiar with the pulpit and the gibbet —

And keeps a strict watch over its own fire.

22
آب جوی و بحر ها دارد به بر
می دهد موجش ز طوفانی خبر

ہے وہ ندی مگر کئی سمندر اس کے ہمراہ ہوتے ہیں —

اس کی موج آنے والے طوفان کی خبر دیتی ہے (وہ انقلاب پیدا کرتا ہے)۔

It is a stream, yet it carries seas in its embrace —

Its wave brings news of storms to come.

23
زنده و پاینده بی نان تنور
میرد آن ساعت که گردد بی حضور

وہ دل ظاہری خوراک کے بغیر ہی زندہ و پائندہ ہے —

ہاں اس کی موت اس وقت واقع ہوتی ہے جب وہ حضور سے محروم ہو جاتا ہے۔

Alive and everlasting, needing no baked bread —

It dies the moment when Divine Presence fades away.

24
چون چراغ اندر شبستان بدن
روشن از وی خلوت و هم انجمن

ایسا زندہ دل، شبستانِ بدن میں چراغ کی مانند ہے —

وہ خلوت و انجمن کو روشن کر دیتا ہے۔

Like a bright lamp within the body's dark alcove —

It lends its light to both the gathering and solitude.

25
اینچنین دل ، خود نگر ، الله مست
جز به درویشی نمی آید بدست

اس قسم کا خود نگر اور خدا مست دل —

درویشی کے بغیر ہاتھ نہیں آتا۔

Such a heart, ever watchful of itself and God-intoxicated —

Is not achieved except through Faqr.

26
ای جوان دامان او محکم بگیر
در غلامی زاده ئی آزاد میر

اے جوان! ایسے صاحب دل کا دامن مضبوطی سے تھام لے —

اور غلامی میں پیدا ہونے کے باوجود آزادی کی موت پا لے۔

O youth! grasp firmly the skirt of one who bears such a heart —

And though born in servitude, depart as one who is free.

آڈیو

صداکار منتخب کریں

0:000:00

تصاویر

یوٹیوب پر دیکھیں

یوٹیوب پر کھولیں

ماخذ

فارسی متن کا ماخذ: گنجور

آڈیو کا ماخذ: گنجور