وزن کے تحت کتاب
یہ صفحہ صرف وزنِ مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن (هزج مثمن اخرب مکفوف محذوف) میں آنے والی نظمیں دکھاتا ہے۔
وزنِ مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن (هزج مثمن اخرب مکفوف محذوف) میں علامہ اقبال کی کتاب زبور عجم
(اے مسلمان) تو صبح کی تازہ و نرم و لطیف ہوا کی طرح اٹھ اور چلنا سیکھ لے ۔ گلاب و لالہ کے پھولوں کو پھر کھلانا شروع کر دے (اپنے آپ کو بیدار کر اور دوسروں کو بھی بیداری کا پیغام دے) ۔ اپنے دل کے غنچے میں پھر سے زندگی کی خلش پیدا کرنا سیکھ لے ۔
اے سوئے ہوئے نوخیز پھول، نرگس کی طرح آنکھیں کھولتے ہوئے اٹھ (جاگ) کیونکہ ہمارا گھر غموں (بے عملی) نے تباہ کر کے رکھ دیا ہے ۔