شاعر
انشاء اللہ خان انشاؔ
1752 — 1817عیسوی
انشا اللہ خان انشاؔ شاعر اور ادیب تھے جن کی ادبی زندگی مرشد آباد، دہلی اور لکھنؤ سے وابستہ رہی۔ حاضر جوابی اور زبان پر قدرت کے باعث انھیں اپنے عہد کے درباروں اور مشاعروں میں پذیرائی ملی۔
ان کی غزل میں محاورے کی تازگی، شوخی اور ذہانت ملتی ہے۔ نثر اور زبان سے متعلق ان کی تصانیف بھی اردو کی ادبی تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

