بس کہ زیرِ خاک با آبِ طراوت راہ ہے
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مثمن محذوف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1بس کہ زیرِ خاک با آبِ طراوت راہ ہے
بس کہ زیرِ خاک با آبِ طراوت راہ ہے
ریشے سے ہر تخم کا دَلْو، اندرونِ چاہ ہے
عکسِ گل ہائے سمن سے چشمہ ہائے باغ میں
فلسِ ماہی آئینہ پردازِ داغِ ماہ ہے
واں سے ہے تکلیفِ عرضِ بے دماغی ہائے دل
یاں صریرِ خامہ، مجھ کو نالۂ جانکاہ ہے
حسن و رعنائی میں وہمِ صد سر و گردن ہے فرق
سرو کے قامت پہ، گل، یک دامنِ کوتاہ ہے
رشک ہے آسائشِ اربابِ غفلت پر، اسدؔ
پیچ تابِ دل، نصیبِ خاطرِ آگاہ ہے
زمین
ہم وزن و قافیہ نظمیں
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
«بس کہ زیرِ خاک با آبِ طراوت راہ ہے» دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) کے مطبوعہ متن کی بنیاد پر 4 اشعار کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ ویب نقل اور مطبوعہ قرأت میں اختلاف کی صورت میں منسلک مطبوعہ قرأت اختیار کی گئی ہے۔
تقابلی حوالے
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
محفوظ ویب متن — تقابلی ماخذ
- دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)ماخذ کا تعارف
نسخۂ عرشی — اختیار کردہ مطبوعہ قرأت
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

