عرضِ نازِ شوخیِ دنداں برائے خندہ ہے

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
عرضِ نازِ شوخیِ دنداں برائے خندہ ہے
1

عرضِ نازِ شوخیِ دنداں برائے خندہ ہے

دعوئی جمعیّتِ احباب جائے خندہ ہے

2

خود فروشی ہائے ہستی بس کہ جائے خندہ ہے[1]

دو جہاں وسعت بقدرِ یک فضائے خندہ ہے

3

ہے عدم میں غنچہ محوِ عبرتِ انجامِ گُل[2]

یک جہاں زانو تامّل در قفائے خندہ ہے

4

کلفتِ افسردگی کو عیشِ بے تابی حرام

ورنہ دنداں در دل افشردن بِنائے خندہ ہے

5

سوزشِ باطن کے ہیں احباب منکر ورنہ یاں[3]

دل محیطِ گریہ و لب آشنائے خندہ ہے

6

ہر شکستِ قیمتِ دل میں صدائے خندہ ہے[4][5]

نقشِ عبرت در نظر ہا نقدِ عشرت در بساط

7

جائے استہزا ہے عشرت کوشیِ ہستی اسدؔ[6]

صبح و شبنم فرصتِ نشو و نمائے خندہ ہے

آڈیو

ابھی اس کلام کی آڈیو موجود نہیں۔ اپنی آواز میں پہلی آڈیو شامل کریں۔

اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔

اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 5–10

حواشی

  1. 1

    شعر : نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود

  2. 2

    ہے : نسخۂ رضا میں "ہیں" بجائے "ہے"۔ —جویریہ مسعود

  3. 3

    سوزش : نسخۂ عرشیؔ اور بعض دیگر مؤقر نسخوں میں یہاں "سوزش" کی جگہ "شورش" چھپا ہے۔ شاعر نے یقیناً "سوزشِ باطن" ہی کہا ہو گا کیونکہ احباب اُس کے لب ہائے خنداں کو دیکھ کر اُس کے غمِ پنہاں کا انکار کرتے ہیں۔ خندہ آشنا لبوں کا تقابل "سوزشِ باطن" سے ہو سکتا ہے۔ شورشِ باطن کا ذکر یہاں غیر متعلق سا ہے۔ نسخۂ نظامی میں "سوزشِ باطن" ہی درج ہے۔ —حامد علی خاں

  4. 4

    شعر-2 : نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود

  5. 5

    مصرع : نسخۂ حمیدیہ: ؏ تا شکستِ قیمتِ دل ہا صدائے خندہ ہے —جویریہ مسعود

  6. 6

    شعر-3 : نسخۂ رضا سے۔ —جویریہ مسعود

  7. 7

    نسخۂ عرشی اور دوسرے مؤقر نسخوں میں یہاں "سوزش" کی جگہ "شورش" چھپا ہے۔ شاعر نے یقیناً "سوزشِ باطن" ہی کہا ہو گا کیونکہ احباب اس کے لب ہائے خنداں کو دیکھ کر اس کے غمِ پنہاں کا انکار کرتے ہیں۔ خندہ آشنا لب کا تقابل "سوزشِ باطن" سے ہو سکتا ہے۔ شورش باطن کا ذکر یہاں غیر متعلق سا ہے۔ نسخہ نظامی میں "سوزشِ باطن" ہی درج ہے۔ (حامد علی خاں)

ڈیجیٹل ماخذ

تقابلی حوالے

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

عرضِ نازِ شوخیِ دنداں برائے خندہ ہے — دیوانِ غالبؔ · زندہ رود