شوخیٔ مضرابِ جولاں، آبیارِ نغمہ ہے
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مثمن محذوف)
صنف: غزل
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1شوخیٔ مضرابِ جولاں، آبیارِ نغمہ ہے
شوخیٔ مضرابِ جولاں، آبیارِ نغمہ ہے
برگ ریزِ ناخنِ مطرب، بہارِ نغمہ ہے
نشّہ ہا شادابِ رنگ و ساز ہا مستِ طرب[1]
شیشۂ مے سروِ سبزِ جوئبارِ نغمہ ہے
ہم نشیں مت کہہ کہ برہم کر نہ بزمِ عیشِ دوست
واں تو میرے نالے کو بھی اعتبارِ نغمہ ہے
کس سے، اے غفلت، تجھے تعبیرِ آگاہی ملے؟
گوش ہا سیمابی و دل بے قرارِ نغمہ ہے
سازِ عیشِ بے دلی ہے، خانہ ویرانی، مجھے
سیل، یاں کوکِ صدائے آبشارِ نغمہ ہے
سنبلی خواں ہے، بہ ذوقِ تارِ گیسوئے دراز
نالۂ زنجیرِ مجنوں، رشتہ دارِ نغمہ ہے
شوخیٔ فریاد سے ہے پردۂ زنبور، گل
کسوتِ ایجادِ بلبل، خار خارِ نغمہ ہے
غفلت استعداد ذوق، و مدعا غافل اسدؔ
پنبۂ گوشِ حریفاں، پود و تارِ نغمہ ہے
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 7–16
حواشی
- 1
اشعار : متداول دیوان میں صرف یہ دو شعر ہیں۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ —جویریہ مسعود
ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
«نشّہ ہا شادابِ رنگ و ساز ہا مستِ طرب» میں ویب کلیات سے 6 مزید اشعار شامل کرنے کی تجویز نسخوں کا انتخاب ہے۔ سابقہ اشعار اور قرأت برقرار ہیں۔ دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) میں مکمل مجوزہ متن کے صفحات متعین ہیں۔
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)، PDF صفحہ 445 کی قرأت کے مطابق متن میں «برہم کرن بزم» کی جگہ «برہم کر نہ بزم» اختیار کیا گیا ہے۔ نقل یا لفظی فاصلے کی غلطی درست کی گئی ہے۔
تقابلی حوالے
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
ویب کلیاتِ غالبؔ — اضافی اشعار
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

