بے خود زِ بس کہ خاطرِ بے تاب ہو گئی
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن (مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1بے خود زِ بس کہ خاطرِ بے تاب ہو گئی
بے خود زِ بس کہ خاطرِ بے تاب ہو گئی
مژگانِ باز ماندہ، رگِ خواب ہو گئی
موجِ تبسمِ لب آلودۂ مسی
میرے لیے تو تیغِ سیہ تاب ہو گئی
رخسارِ یار کی جو کھلی جلوہ گستری
زلفِ سیاہ بھی، شبِ مہتاب ہو گئی
بیدادِ انتظار کی طاقت نہ لا سکی
اے جانِ بر لب آمدہ، بے تاب ہو گئی
غالبؔ، زِ بس کہ سوکھ گئے چشم میں سرشک
آنسو کی بوند گوہرِ نایاب ہو گئی
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)حواشی
- 1
ویب کلیاتِ غالبؔ کے ضمیمۂ سوم سے ماخوذ؛ یہ کلام متداول دیوان سے الگ ضمنی متن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
«غالؔب، زِ بس کہ سوکھ گئے چشم میں سرشک» کی جگہ «غالبؔ، زِ بس کہ سوکھ گئے چشم میں سرشک» اختیار کیا گیا ہے۔ اصل مطبوعہ مقام کی تائید سے نقل یا لفظی فاصلے کی واضح غلطی درست کی گئی ہے۔ حوالہ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)، PDF صفحہ 274۔
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)، مطبوعہ صفحہ 103 کے مطابق «بے خود زِ بس خاطرِ بے تاب ہو گئی» کی تصحیح «بے خود زِ بس کہ خاطرِ بے تاب ہو گئی» کی گئی ہے۔ عنوان بھی اسی قرأت کے مطابق درست کیا گیا ہے۔
تقابلی حوالے
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
ویب کلیاتِ غالبؔ — ضمیمۂ سوم
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

