زِ بس ہے ناز بردارِ غرورِ نشہ صہبا

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
زِ بس ہے ناز بردارِ غرورِ نشہ صہبا
1

زِ بس ہے ناز بردارِ غرورِ نشہ صہبا

رگِ بالیدہ، گردن ہے، موجِ بادہ در مینا

2

در آبِ آئینہ از جوشِ عکسِ گیسوئے مشکیں

بہارِ سنبلستان جلوہ گر ہے آں سوئے دریا

3

کہاں ہے دیدۂ روشن کہ دیکھے بے حجابانہ

نقابِ یار ہے از پردہ ہائے چشمِ نا بینا

4

نہ دیجیے پاسِ ضبطِ آبرو، وقتِ شکستن بھی

تحمل پیشہ تمکیں رہیے آئینہ آسا

5

اسدؔ، طبع متیں سے گر نکالوں شعر برجستہ

شرر، ہو قطرہ خونِ فسردہ در رگِ خارا

آڈیو

ابھی اس کلام کی آڈیو موجود نہیں۔ اپنی آواز میں پہلی آڈیو شامل کریں۔

اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

ڈیجیٹل ماخذ

متن اور تقابلی حوالے

  • «زِ بس ہے ناز بردارِ غرورِ نشہ صہبا» دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) کے مطبوعہ متن کی بنیاد پر 5 اشعار کے ساتھ پیش کی گئی ہے۔ ویب نقل اور مطبوعہ قرأت میں اختلاف کی صورت میں منسلک مطبوعہ قرأت اختیار کی گئی ہے۔

تقابلی حوالے

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔