خط جو رخ پر، جانشینِ ہالۂ مہ ہو گیا
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن (بحرِ زمزمہ/ متدارک مسدس مضاعف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1خط جو رخ پر، جانشینِ ہالۂ مہ ہو گیا
خط جو رخ پر، جانشینِ ہالۂ مہ ہو گیا
ہالہ دودِ شعلہ جوالۂ مہ ہو گیا
حلقۂ گیسو کھلا دورِ خطِ رخسار پر
ہالۂ دیگر بہ گردِ ہالۂ مہ ہو گیا
شب کہ مستِ دیدن مہتاب تھا وہ جامہ زیب
پارہ چاکِ کتاں، پرکالۂ مہ ہو گیا
شب کہ وہ گُل باغ میں تھا جلوہ فرما، اے اسدؔ!
داغِ مہ جوشِ چمن سے، لالۂ مہ ہو گیا
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)حواشی
- 1
ویب کلیاتِ غالبؔ کے ضمیمۂ سوم سے ماخوذ؛ یہ کلام متداول دیوان سے الگ ضمنی متن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)، مطبوعہ صفحہ 446 کے مطابق «شب کہ وہ باغ میں تھا جلوہ فرما، اے اسدؔ!» کی تصحیح «شب کہ وہ گُل باغ میں تھا جلوہ فرما، اے اسدؔ!» کی گئی ہے۔
تقابلی حوالے
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
ویب کلیاتِ غالبؔ — ضمیمۂ سوم
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

