شفق بدعوۂ عاشق گواہِ رنگیں ہے

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
شفق بدعوۂ عاشق گواہِ رنگیں ہے
1

شفق بدعوۂ عاشق گواہِ رنگیں ہے

کہ ماہ دزدِ حنائے کفِ نگاریں ہے

2

کرے ہے بادہ، ترے لب سے، کسبِ رنگِ فروغ[1]

خطِ پیالہ، سراسر نگاہِ گلچیں ہے

3

کبھی تو اِس سرِ شوریدہ کی بھی داد ملے![2]

کہ ایک عُمر سے حسرت پرستِ بالیں ہے

4

بجا ہے، گر نہ سُنے، نالہ ہائے بُلبلِ زار

کہ گوشِ گُل، نمِ شبنم سے پنبہ آگیں ہے

5

عیاں ہے پائے حنائی برنگِ پرتوِ خورشید

رِکاب روزنِ دیوارِ خانۂ زیں ہے

6

جبینِ صبح، امیدِ فسانہ گویاں پر

درازیِ رگِ خوابِ بتاں خطِ چیں ہے

7

ہوا نشانِ سوادِ دیارِ حسن عیاں

کہ خط غبارِ زمیں خیزِ زلفِ مشکیں ہے

8

نہ پوچھ کچھ سر و سامان و کاروبارِ اسدؔ[3]

جنوں معاملہ، بے دل، فقیرِ مسکیں ہے

9

اسدؔ ہے نزع میں، چل بیوفا! برائے خُدا!

مقامِ ترکِ حجاب و وداعِ تمکیں ہے

آڈیو

ابھی اس کلام کی آڈیو موجود نہیں۔ اپنی آواز میں پہلی آڈیو شامل کریں۔

اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

حواشی

  1. 1

    اشعار : متداول دیوان میں یہ غزل ان تین شعروں اور اسدؔ ہے نزع… والے مقطع مشتمل ہے۔ باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ —جویریہ مسعود

  2. 2

    سر : نسخۂ حامد علی خاں میں "سرِ شوریدہ" کی جگہ "دلِ شوریدہ" درج ہے۔ ملاحظہ ہو ان کا حاشیہ: —جویریہ مسعود نسخۂ عرشی میں غالباً بالیں کی رعایت سے "سرِ شوریدہ" درج کیا گیا ہے، مگر دوسرے قدیم و جدید نسخوں میں، جو نظر سے گزرے، "دلِ شوریدہ" ہی چھپا ہے۔ طباطبائی نے متن میں "دلِ شوریدہ" درج کر کے احتمال ظاہر کیا ہے کہ غالبؔ نے "سرِ شوریدہ" ہی لکھا ہو گا۔ پھر لکھتے ہیں کہ "معنیٔ شعر دونوں طرح ظاہر ہیں۔" —حامد علی خاں

  3. 3

    مقطع : نسخۂ حمیدیہ میں مقطع نہیں ہے —جویریہ مسعود

ڈیجیٹل ماخذ

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔