اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن (مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے
اس بزم میں مجھے نہیں بنتی حیا کیے
بیٹھا رہا اگرچہ اشارے ہوا کیے
In her assembly
I sat unabashed
Even though others were hinting
That I was unwelcome.
دل ہی تو ہے سیاستِ درباں سے ڈر گیا
میں اور جاؤں در سے ترے بِن صدا کیے
After all, it is the heart, and it was afraid
Of the door-keeper’s chastisement;
Else how could I return from thy door
Without making some sort of clamour?
رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجّادہ رہنِ مے
مدّت ہوئی ہے دعوتِ آب و ہوا کیے
For wine I have been pledging
My prayer carpet and patched garment;
It has been a very long time
Since I have entertained the spring season.
بے صرفہ ہی گزرتی ہے، ہو گرچہ عمرِ خضر
حضرت بھی کل کہیں گے کہ ہم کیا کیا کیے
All passes uselessly away —
Even the great age of Khizr;
On Doomsday even his stately holiness
Will ask “What have I been able to do?”
مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لئیم[1]
تو نے وہ گنج ہائے گرانمایہ کیا کیے
If I had the power,
I would ask the earth
“O miser, what hast thou done with all
Those precious buried treasures?”
کس روز تہمتیں نہ تراشا کیے عدو؟
کس دن ہمارے سر پہ نہ آرے چلا کیے؟
Which day were the enemies
Not falsely accusing me?
Which day were the saws
Not cutting my head?
صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خو
دینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے
In the company of the other
Has she acquired this habit;
Now she is giving a kiss
Without request.
ضد کی ہے اور بات مگر خو بری نہیں
بھولے سے اس نے سینکڑوں وعدے وفا کیے[2]
Obstinacy apart,
Her disposition is not bad;
Unknowingly has she fulfilled
Full many a promise.
غالبؔ تمہیں کہو کہ ملے گا جواب کیا
مانا کہ تم کہا کیے اور وہ سنا کیے
Ghalib, thou thyself should’st say
What reply thou wilt receive;
Granted that thou dost continue to speak,
And she continues to listen.
زمین
ہم وزن و قافیہ نظمیں
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)حواشی
- 1
اے : نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "اے" کی جگہ "او" چھپا ہے۔ اور کہیں "او" نظر سے نہیں گزرا۔ —حامد علی خاں مزید: نسخۂ مہر میں بھی "او" چھپا ہے۔ —جویریہ مسعود
- 2
سینکڑوں : بعض نسخوں میں "سینکڑوں" کی جگہ "سیکڑوں" ملتا ہے مگر نسخۂ نظامی اور بعض دوسرے قدیم نسخوں میں "سینکڑوں" چھپا ہے۔ —حامد علی خاں
- 3
نسخۂ حمیدیہ طبع اول میں "اے" کی جگہ "او" چھپا ہے، اور کہیں نظر سے نہیں گزرا۔ (حامد علی خان) مزید: نسخۂ مہر میں بھی "او" چھپا ہے۔ (جویریہ مسعود)
- 4
بعض نسخوں میں "سینکڑوں" کی جگہ "سیکڑوں" ملتا ہے مگر نسخۂ نظامی میں اور بعض دوسرے قدیم نسخوں میں "سینکڑوں" چھپا ہے۔ ۔(حامد علی خاں)
ڈیجیٹل ماخذ
متن کے بارے میں
حامد علی خاں کے مطبوعہ حواشی سے مقابلے پر «سینکڑوں» سے متعلق حاشیے کی نامکمل نقل، علامتِ اقتباس یا نسبت کی درستی کی گئی ہے۔ شعر کا موجودہ متن برقرار ہے۔
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

