صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مثمن محذوف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن
صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن
جانشینِ جوہرِ آئینہ ہے، خارِ چمن
اُلفتِ گل سے غلط ہے دعویٔ وارستگی
سرو ہے با وصفِ آزادی گرفتارِ چمن
ہے نزاکت بس کہ فصلِ گل میں معمارِ چمن
قالبِ گل میں ڈھلی ہے خشتِ دیوارِ چمن
تیری آرائش کا استقبال کرتی ہے بہار
جوہرِ آئینہ، ہے یاں نقشِ احضارِ چمن
بس کہ پائی یار کی رنگیں ادائی سے شکست
ہے کلاہِ نازِ گل، بر طاقِ دیوارِ چمن
وقت ہے، گر بلبلِ مسکیں زلیخائی کرے
یوسفِ گل جلوہ فرما ہے بہ بازارِ چمن
وحشت افزا گریہ ہا موقوفِ فصلِ گل، اسدؔ
چشمِ دریا بار ہے میزابِ سرکارِ چمن
زمین
ہم وزن و قافیہ نظمیں
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 7–14, 15–16
حواشی
- 1
اشعار : متداول دیوان میں صرف یہ اور اگلے دو اشعار درج ہیں، مطلع اور باقی اشعار نسخۂ رضا سے شامل کیے گئے ہیں۔ —جویریہ مسعود
- 2
ہے : "طباطبائی میں "ہے" کی جگہ "بھی" درج ہے۔ —اعجاز عبید
ڈیجیٹل ماخذ
متن کے بارے میں
«صاف ہے از بس کہ عکسِ گل سے، گل زار چمن» تقابلی روایتوں کے ماخذ ذیل میں ہیں۔
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

