نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلن (رمل مثمن محذوف)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا
نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا
تھا سپندِ بزمِ وصلِ غیر، گو بیتاب تھا
دیکھتے تھے ہم بچشمِ خود وہ طوفانِ بلا
آسمانِ سفلہ جس میں یک کفِ سیلاب تھا
موج سے پیدا ہوئے پیراہنِ دریا میں خار
گریہ وحشت بے قرارِ جلوۂ مہتاب تھا
جوشِ تکلیفِ تماشا محشرستانِ نگاہ[1]
فتنۂ خوابیدہ کو آئینہ مشتِ آب تھا
بے خبر مت کہہ ہمیں بے درد، خود بینی سے پوچھ[2]
قلزمِ ذوقِ نظر میں آئینہ پایاب تھا
بے دلی ہائے اسدؔ افسردگی آہنگ تر
یادِ ایّامے کہ ذوقِ صحبتِ احباب تھا
مَقدمِ سیلاب سے دل کیا نشاط آہنگ ہے!
خانۂ عاشق مگر سازِ صدائے آب تھا
نازشِ ایّامِ خاکستر نشینی، کیا کہوں
پہلوئے اندیشہ، وقفِ بسترِ سنجاب تھا
کچھ نہ کی اپنے جُنونِ نارسا نے، ورنہ یاں
ذرّہ ذرّہ روکشِ خُرشیدِ عالم تاب تھا
آج کیوں پروا نہیں اپنے اسیروں کی تجھے؟
کل تلک تیرا بھی دل مہر و وفا کا باب تھا
یاد کر وہ دن کہ ہر یک حلقہ تیرے دام کا
انتظارِ صید میں اِک دیدۂ بیخواب تھا
میں نے روکا رات غالبؔ کو، وگرنہ دیکھتے
اُس کے سیلِ گریہ میں، گردُوں کفِ سیلاب تھا[3]
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 13–24
حواشی
- 1
محشرستان : نسخۂ حمیدیہ میں "محشر آبادِ نگاہ"۔ —جویریہ مسعود
- 2
شعر : نسخۂ رضا سے مزید شعر۔ —جویریہ مسعود
- 3
کے : نسخۂ رضا میں "کے" کے بجائے "کی"۔ شاید کتابت کی غلطی ہے۔ —جویریہ مسعود
ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
«نالۂ دل میں شب اندازِ اثر نایاب تھا» میں دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) کی شہادت سے 1 مزید اشعار شامل کیے گئے ہیں۔ پہلے سے موجود اشعار کی شناخت اور ترتیب محفوظ ہے؛ مختلف مطبوعہ مقامات کی نشان دہی ہر متعلقہ شعر کے ساتھ کی گئی ہے۔
تقابلی حوالے
- دیوانِ غالبؔ (نسخۂ عرشی، نقشِ ثانی)ماخذ کا تعارف
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
محفوظ ویب متن — تقابلی ماخذ
- دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء)ماخذ کا تعارف
نسخۂ عرشی — مطبوعہ تکملہ و تصحیح
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

