دیکھتا ہوں وحشتِ شوقِ خروش آمادہ سے

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
دیکھتا ہوں وحشتِ شوقِ خروش آمادہ سے
1

دیکھتا ہوں وحشتِ شوقِ خروش آمادہ سے

فالِ رسوائی، سرشکِ سر بہ صحرا دادہ سے

2

آمدِ سیلابِ طوفانِ صدائے آب ہے[1]

نقشِ پا جو کان میں رکھتا ہے انگلی جادہ سے

3

بزم مے وحشت کدہ ہے کس کی چشمِ مست کا

شیشے میں نبضِ پری پنہاں ہے موجِ بادہ سے

4

دام گر سبزے میں پنہاں کیجیے طاؤس ہو

جوشِ نیرنگِ بہارِ عرضِ صحرا دادہ سے

5

خیمۂ لیلیٰ سیاہ و خانۂ مجنوں خراب

جوشِ ویرانی ہے عشقِ داغ بیروں دادہ سے

6

بزمِ ہستی وہ تماشا ہے کہ جس کو ہم، اسدؔ

دیکھتے ہیں چشمِ از خوابِ عدم نہ کشادہ سے

آڈیو

ابھی اس کلام کی آڈیو موجود نہیں۔ اپنی آواز میں پہلی آڈیو شامل کریں۔

اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔

اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 7–8

حواشی

  1. 1

    اشعار : متداول دیوان میں یہ غزل صرف ان دو شعروں پر مشتمل ہے۔ پوری غزل نسخۂ رضا سے شامل کردہ ہے۔ —جویریہ مسعود

ڈیجیٹل ماخذ

متن اور تقابلی حوالے

تقابلی حوالے

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔