صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے
1

صد جلوہ رو بہ رو ہے جو مژگاں اٹھائیے

طاقت کہاں کہ دید کا احساں اٹھائیے

2

دل ہی نہیں کہ منتِ درباں اُٹھائیے[1]

کس کو وفا کا سلسلہ جنباں اُٹھائیے؟

3

تا چند داغ بیٹھیے، نقصاں اُٹھائیے؟

اب چار سوئے عشق سے دُکاں اُٹھائیے

4

ہستی، فریب نامۂ موجِ سراب ہے

یک عمر نازِ شوخیٔ عنواں اُٹھائیے

5

ہے سنگ پر براتِ معاشِ جنونِ عشق

یعنی ہنوز منّتِ طفلاں اٹھائیے

6

دیوار بارِ منّتِ مزدور سے ہے خم

اے خانماں خراب نہ احساں اٹھائیے

7

یا میرے زخمِ رشک کو رسوا نہ کیجیے

یا پردۂ تبسّمِ پنہاں اٹھائیے

8

ضبطِ جنوں سے، ہر سرِ مو ہے ترانہ خیز[2]

یک نالہ بیٹھیے تو، نیستاں اُٹھائیے

9

نذرِ خراشِ نالہ، سرشکِ نمک اثر

لطفِ کرم، بدولتِ مہماں اُٹھائیے

10

انگور، سعیٔ بے سرو پائی سے سبز ہے

غالبؔ، بہ دوشِ دل خُمِ مستاں اُٹھائیے

آڈیو

ابھی اس کلام کی آڈیو موجود نہیں۔ اپنی آواز میں پہلی آڈیو شامل کریں۔

اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔

اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–2, 9–12

حواشی

  1. 1

    اشعار : یہ اور اگلے دو اشعار نسخۂ رضا سے اضافہ ہیں۔ —جویریہ مسعود

  2. 2

    اشعار-2 : یہاں سے مقطع تک نسخۂ رضا سے اضافہ ہیں۔ —جویریہ مسعود

ڈیجیٹل ماخذ

متن اور تقابلی حوالے

تقابلی حوالے

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔