نِکوہِش ہے سزا فریادیِ بیدادِ دِلبر کی
شاعر: مرزا غالبؔ
وزن: مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن (ہزج مثمن سالم)
مطبوعہ ماخذ: دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)
Toggle stanza 1نِکوہِش ہے سزا فریادیِ بیدادِ دِلبر کی
نِکوہِش ہے سزا فریادیِ بیدادِ دِلبر کی
مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی
رگِ لیلیٰ کو خاکِ دشتِ مجنوں ریشگی بخشے
اگر بو دے بجائے دانہ دہقاں نوک نشتر کی
پرِ پروانہ شاید بادبانِ کشتیِ مے تھا
ہوئی مجلس کی گرمی سے روانی دَورِ ساغر کی
کروں بیدادِ ذوقِ پَر فشانی عرض کیا قدرت
کہ طاقت اُڑ گئی، اڑنے سے پہلے، میرے شہپر کی
کہاں تک روؤں اُس کے خیمے کے پیچھے، قیامت ہے!
مری قسمت میں یا رب کیا نہ تھی دیوار پتھّر کی؟
مرا دل مانگتے ہیں عاریت اہل ہوس، شاید[1]
یہ جایا چاہتے ہیں آج دعوت میں سمندر کی
غرورِ لطفِ ساقی نشۂ بے باکیٔ مستاں
نمِ دامانِ عصیاں ہے، طراوت موجِ کوثر کی
تھکا جب قطرہ بے دست و پا بالا دویدن سے
زِ بہرِ یادگاری ہا گرہ دیتا ہے گوہر کی
بہ جز دیوانگی ہوتا نہ انجامِ خود آرائی
اگر پیدا نہ کرتا آئینہ زنجیر جوہر کی
اسدؔ، جز آب بخشیدن ز دریا خضر کو کیا تھا!
ڈبوتا چشمۂ حیواں میں، گر، کشتی سکندر کی
آڈیو
اس نظم کے لیے شعر بہ شعر آڈیو وقت ابھی دستیاب نہیں۔
تصاویر
گفتگو
قارئین کے تبصرے
اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔
مطبوعہ ماخذ
دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (۲۰۱۱ء)اس اشاعت میں اس کلام کے اشعار الگ الگ مقامات پر درج ہیں۔ نیچے دیے گئے سطروں کے حوالے ہر صفحے پر موجود حصوں کی نشان دہی کرتے ہیں۔
اس صفحے پر کلام کی سطریں: 1–10
حواشی
- 1
اشعار : یہاں سے مقطع تک نسخۂ رضا سے مزید۔ —جویریہ مسعود
ڈیجیٹل ماخذ
متن اور تقابلی حوالے
«نِکوہِش ہے سزا فریادیِ بیدادِ دِلبر کی» میں ویب کلیات سے 5 مزید اشعار شامل کرنے کی تجویز نسخوں کا انتخاب ہے۔ سابقہ اشعار اور قرأت برقرار ہیں۔ دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) میں مکمل مجوزہ متن کے صفحات متعین ہیں۔
تقابلی حوالے
- کلیاتِ غالبؔ — سعادت متین کی ویب کتابماخذ کا تعارف
ویب کلیاتِ غالبؔ — اضافی اشعار
زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں
زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔

