نپولین کے مزار پر

اس کلام کو اپنی آواز دیں

اپنی ریکارڈنگ زندہ رود کے قارئین تک پہنچائیں۔

آڈیو شامل کریں
Toggle stanza 1
راز ہے، راز ہے تقدیرِ جہانِ تگ و تاز
1
راز ہے، راز ہے تقدیرِ جہانِ تگ و تاز
جوشِ کردار سے کھُل جاتے ہیں تقدیر کے راز

The destiny of the world is a mystery unknown; it is the force of character that unlocks its heart.

2
جوشِ کردار سے شمشیرِ سکندر کا طلوع
کوہِ الونَد ہوا جس کی حرارت سے گداز

It was the force that powered Alexander’s mighty sword: The sword that shattered all that came in its way.

3
جوش کردار سے تیمور کا سَیلِ ہمہ گیر
سَیل کے سامنے کیا شے ہے نشیب اور فراز

It was the force that launched Tamburlaine’s conquering hordes: The hordes that swept through rivers and hills and dales.

4
صفِ جنگاہ میں مردانِ خدا کی تکبیر
جوشِ کردار سے بنتی ہے خدا کی آواز

The call to prayer by men of God in the battle front, through the power of character becomes the voice of God.

5
ہے مگر فرصتِ کردار نفَس یا دو نفَس
عوَضِ یک دو نفَس قبر کی شب ہائے دراز!

But the body’s valour and the power of will, after a moment’s pause, are swallowed up by the grave.

6
“عاقبت منزلِ ما وادیِ خاموشان است
حالیا غلغلہ در گُنبدِ افلاک انداز”!

زمین

ہم وزن و قافیہ نظمیں

صداکار منتخب کریں

0:000:00

تصاویر

گفتگو

قارئین کے تبصرے

اپنی رائے دیں، سوال پوچھیں یا گفتگو کو آگے بڑھائیں۔ تبصروں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

0 / 2000 حروف
لوڈ ہو رہا ہے…

ڈیجیٹل ماخذ

زندہ رود: شاعری کی فنی جہتیں

زندہ رود نے اپنے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود کلام کی بحر، وزن، صنفِ سخن، ردیف اور قافیے کا تعین کر کے اسے ایک جامع فنی شناخت دی ہے۔ اس منفرد کاوش نے شاعری کے مطالعے اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کیے ہیں، جہاں قارئین ایک ہی بحر، قافیے، ردیف یا صنف میں مختلف شعرا کا کلام دریافت کر سکتے ہیں اور ان کے درمیان دلچسپ مماثلتیں اور روابط تلاش کر سکتے ہیں۔