شکلِ طاؤس، گرفتار بنایا ہے مجھے

Give this poem your voice

Share your recording with ZindeRood readers.

Add audio
Toggle stanza 1
شکلِ طاؤس، گرفتار بنایا ہے مجھے
1

شکلِ طاؤس، گرفتار بنایا ہے مجھے

ہوں وہ گل دام کہ سبزے میں چھپایا ہے مجھے

2

پرِ طاؤس، تماشا نظر آیا ہے مجھے

ایک دل تھا کہ بہ صد رنگ دکھایا ہے مجھے

3

عکسِ خط، تا سخنِ ناصحِ دانا سر سبز

آئینہ، بیضۂ طوطی نظر آیا ہے مجھے

4

سُنبلستانِ جنوں ہوں، ستمِ نسبتِ زلف

مُوکشاں خانۂ زنجیر میں لایا ہے مجھے

5

گرد باد، آئینۂ محشرِ خاکِ مجنوں

یک بیاباں دلِ بے تاب اُٹھایا ہے مجھے

6

حیرتِ کاغذِ آتش زدہ ہے، جلوۂ عمر

تہِ خاکسترِ صد آئینہ پایا ہے مجھے

7

لالہ و گل بہم آئینۂ اخلاقِ بہار

ہوں میں وہ داغ کہ پھولوں میں بسایا ہے مجھے

8

دردِ اظہارِ تپش کسوتِ گل معلوم!

ہوں میں وہ چاک کہ کانٹوں سے سلایا ہے مجھے

9

بے دماغِ تپش و عرضِ دو عالم فریاد

ہوں میں وہ خاک کہ ماتم میں اُڑایا ہے مجھے

10

جامِ ہر ذرہ ہے سرشارِ تمنا مجھ سے

کس کا دل ہوں؟ کہ دو عالم سے لگایا ہے مجھے

11

جوشِ فریاد سے لوں گا دیتِ خواب، اسدؔ

شوخیٔ نغمۂ بیدل نے جگایا ہے مجھے

Audio

No recording yet. Be the first to share your voice.

Line-by-line audio timing is not yet available for this poem.

Conversation

Reader comments

Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.

0 / 2000 characters
Loading…

Original source notes (Urdu)

  1. 1

    ویب کلیاتِ غالبؔ کے ضمیمۂ سوم سے ماخوذ؛ یہ کلام متداول دیوان سے الگ ضمنی متن کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

Digital source

Textual notes and comparisons

Comparison sources

ZindeRood: The craft of poetry

ZindeRood developed its own software to classify the poetry on the site by metre, rhythmic pattern, poetic form, radif (refrain), and qaafiya (rhyme). This opens up new ways to study and research Urdu poetry. Readers can discover works by different poets that share a metre, rhyme, refrain, or form, and explore the connections between them.