رفتارِ عمر قطعِ رہ اضطراب ہے
Poet: Mirza Ghalib
Metre: مفعول فاعلاتُ مفاعیل فاعلن (مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف)
Printed source: Divan-e-Ghalib — Majlis-e-Taraqqi-e-Adab, Lahore (2011)
Toggle stanza 1رفتارِ عمر قطعِ رہ اضطراب ہے
رفتارِ عمر قطعِ رہ اضطراب ہے
اس سال کے حساب کو برق آفتاب ہے
The swift pace of life is travelling
On the pathway of anguish;
The reckoning of years should be made
Not from the sun, but from the lightning.
Here is the flask of wine, and there the tall cypress
And all the joy of spring;
The wing of the partridge displays
The glorious lustre of the wave of wine.
زخمی ہوا ہے پاشنہ پائے ثبات کا
نے بھاگنے کی گوں، نہ اقامت کی تاب ہے
The heel of perseverance’ foot
Is wounded; there is neither
The courage to flee
Nor the strength to stay.
جادادِ بادہ نوشیِ رنداں ہے شش جہت
غافل گماں کرے ہے کہ گیتی خراب ہے
In all six directions of the world
Stretches the estate of the profligate drunkards;
But the careless one thinks
That they are merely vagabonds.
نظّارہ کیا حریف ہو اس برقِ حسن کا
جوشِ بہار جلوے کو جس کے نقاب ہے
My gaze cannot be the associate
Of her beauty’s flashing lightning,
For whose glorious vision the ferment
Of spring serves as a veil.
میں نامراد دل کی تسلّی کو کیا کروں
مانا کہ تیرے رخ سے نگہ کامیاب ہے
In my despair,
How can I console my heart?
I admit that my sight
Is a beneficiary of thy face.
گزرا اسدؔ مسرّتِ پیغامِ یار سے
قاصد پہ مجھ کو رشکِ سوال و جواب ہے
O Asad, I feel no joy in the message
From the friend; I am jealous
Of the messenger’s opportunity
For question and answer with the friend.
Zameen
Poems with the Same Metre and Rhyme
اے حسن یار شرم یہ کیا انقلاب ہے
تجھ سے زیادہ درد ترا کامیاب ہے
Jigar MoradabadiGhazaliyatاے حسن یار شرم یہ کیا انقلاب ہے
ہے خاک جیسے ریگ رواں سب نہ آب ہے
دریائے موج خیز جہاں کا سراب ہے
Mir Taqi MirGhazaliyatدیوانِ اولہے خاک جیسے ریگ رواں سب نہ آب ہے
آنکھوں میں انتظار سے جاں پر شتاب ہے
آتا ہے آ، وگرنہ یہ پا در رکاب ہے
Mirza GhalibSupplement IIIغزلیاتآنکھوں میں انتظار سے جاں پر شتاب ہے
Audio
Line-by-line audio timing is not yet available for this poem.
Conversation
Reader comments
Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.
Printed source
Divan-e-Ghalib — Majlis-e-Taraqqi-e-Adab, Lahore (2011)Original source notes (Urdu)
- 1
Couplet : اٹھّارہ سے زائد قدیم و جدید نسخوں کے باہمدگر مقابلے سے معلوم ہوا کہ کہ بیشتر نسخوں میں یہ شعر اِس طرح چھپا ہے: ؎ مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے لیکن نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "سروِ نشاط سے" درج ہے جو صریحاً غلط ہے۔ ایک آدھ قدیم نسخے میں، نیز عرشیؔ، مہرؔ اور مالک رام کے نسخوں میں یہ شعر ایک اور شکل میں ملتا ہے، یعنی: ؎ مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے یہ شعر اِس طرح بھی بامعنی ہے اور اِس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نشاطِ بہار نے سرو کو بھی شراب سے لبالب بھرا ہوا مینا بنا دیا ہے۔ اس حالت میں آسمان پر بالِ تدرو یعنی (بہ اصطلاحِ شعرائے عجم) ابرِ باران آور بھی جلوۂ موجِ شراب معلوم ہوتا ہے (جس سے شراب کے خوب کھل کر برسنے کی امید ہو سکتی ہے۔) فارسی شاعری کی روایت کے مطابق تدرو کو سرو سے خاص لگاؤ بھی ہے۔ اس لیے بھی بالِ تدرو کا ذکر آیا۔ یہاں غالبؔ کا ایک ابتدائی شعر مُوجبِ دلچسپی ہو گا: ؎ عروجِ نشہ ہے سر تا قدم قدِّ چمن رویاں بجائے خود وگرنہ سرو بھی مینائے خالی ہے نشۂ بہار سے عاری سرو کو غالبؔ نے یہاں بھی مِینا سے تشبیہ دی ہے مگر یہ "مینائے خالی" ہے۔ مندرجہ بالا غزل کے اِس شعر میں "مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے" درج کیا جائے تو اُس کا مفہوم شارحین نے مختلف بتایا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ غالبؔ کو یہاں بہارِ بادہ گُساری کی نشاط آور کیفیت کی منظر نگاری مقصود ہے۔ جوشِ نشاط میں مینائے مے بہارِ مے کا سروِ سرمست دکھائی دیتا ہے اور اُس میں شرابِ تُند و تیز کی موجِ لعل فام ایک تدروِ خوش رفتار بن کر سرگرمِ خرام نظر آتی ہے۔ (جیسا اوپر ذکر ہوا شعرائے عجم کے ہاں سرو کے ساتھ تدرو یا تذرو کا ذکر بکثرت ملتا ہے، جس طرح گُل کے ساتھ بلبل کا۔)—حامد علی خاں
- 2
تدرو : "تدرو" اور "تذرو" دونوں طرح لکھا جاتاہے۔ (بحوالۂ نسخۂ مہر) —جویریہ مسعود
- 3
اٹھّارہ سے زائد قدیم و جدید نسخوں کے باہمدگر مقابلے سے معلوم ہوا کہ بیشتر نسخوں میں یہ شعر اِس طرح چھپا ہے: ؎ مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے لیکن نسخۂ حمیدیہ طبعِ اوّل میں "سروِ نشاط سے" درج ہے جو صریحاً غلط ہے۔ ایک آدھ قدیم نسخے میں، نیز عرشیؔ، مہرؔ اور مالک رام کے نسخوں میں یہ شعر ایک اور شکل میں ملتا ہے، یعنی: ؎ مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہار سے بالِ تَدَرو جلوۂ موجِ شراب ہے یہ شعر اِس طرح بھی بامعنی ہے اور اِس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ نشاطِ بہار نے سرو کو بھی شراب سے لبالب بھرا ہوا مینا بنا دیا ہے۔ اس حالت میں آسمان پر بالِ تدرو یعنی (بہ اصطلاحِ شعرائے عجم) ابرِ باران آور بھی جلوۂ موجِ شراب معلوم ہوتا ہے (جس سے شراب کے خوب کھل کر برسنے کی امید ہو سکتی ہے۔) فارسی شاعری کی روایت کے مطابق تدرو کو سرو سے خاص لگاؤ بھی ہے۔ اس لیے بھی بالِ تدرو کا ذکر آیا۔ یہاں غالبؔ کا ایک ابتدائی شعر مُوجبِ دلچسپی ہو گا: ؎ عروجِ نشہ ہے سر تا قدم قدِّ چمن رویاں بجائے خود وگرنہ سرو بھی مینائے خالی ہے نشۂ بہار سے عاری سرو کو غالبؔ نے یہاں بھی مِینا سے تشبیہ دی ہے مگر یہ "مینائے خالی" ہے۔ مندرجہ بالا غزل کے اِس شعر میں "مینائے مے ہے سروِ نشاطِ بہارِ مے" درج کیا جائے تو اُس کا مفہوم شارحین نے مختلف بتایا ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ غالبؔ کو یہاں بہارِ بادہ گُساری کی نشاط آور کیفیت کی منظر نگاری مقصود ہے۔ جوشِ نشاط میں مینائے مے بہارِ مے کا سروِ سرمست دکھائی دیتا ہے اور اُس میں شرابِ تُند و تیز کی موجِ لعل فام ایک تدروِ خوش رفتار بن کر سرگرمِ خرام نظر آتی ہے۔ (جیسا اوپر ذکر ہوا شعرائے عجم کے ہاں سرو کے ساتھ تدرو یا تذرو کا ذکر بکثرت ملتا ہے، جس طرح گُل کے ساتھ بلبل کا۔) (حامد علی خاں)
- 4
تذرو اور تدرو دونوں طرح لکھا جاتا ہے۔ (جویریہ مسعود بحوالۂ نسخۂ مہر )
Digital source
Textual notes and comparisons
حامد علی خاں کے مطبوعہ حاشیے سے مقابلے پر حاشیے کی نقل میں «مینا سے مے» کی جگہ «مینائے مے» اور توضیح کا باقی حصہ بحال کیا گیا ہے۔ شعر کا موجودہ متن برقرار ہے۔
Comparison sources
ZindeRood: The craft of poetry
ZindeRood developed its own software to classify the poetry on the site by metre, rhythmic pattern, poetic form, radif (refrain), and qaafiya (rhyme). This opens up new ways to study and research Urdu poetry. Readers can discover works by different poets that share a metre, rhyme, refrain, or form, and explore the connections between them.

