رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا

Give this poem your voice

Share your recording with ZindeRood readers.

Add audio
Toggle stanza 1
رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا
1

رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا

رنگِ روئے شمع، برقِ خرمنِ پروانہ تھا

2

شب کہ تھی کیفیتِ محفل بہ یادِ روئے یار

ہر نظر میں، داغِ مئے خالِ لبِ پیمانہ تھا

3

شب کہ باندھا خواب میں آنے کا قاتل نے، جناح

وہ فسونِ وعدہ میرے واسطے افسانہ تھا

4

دود کو آج اس کے ماتم میں سیہ پوشی ہوئی[1]

وہ دلِ سوزاں کہ کل تک شمع، ماتم خانہ تھا

5

ساتھ جنبش کے بہ یک برخاستن طے ہو گیا

تو کہے، صحرا غبارِ دامنِ دیوانہ تھا

6

دیکھ اُس کے ساعدِ سیمین و دستِ پر نگار

شاخِ گل جلتی تھی مثلِ شمع، گل پروانہ تھا

7

شکوۂ یاراں غبارِ دل میں پنہاں کر دیا

غالبؔ ایسے کنج کو شایاں یہی ویرانہ تھا[2]

8

اے اسدؔ! رویا جو دشتِ غم میں میں حیرت زدہ

آئینہ خانہ ز سیلِ اشک، ہر ویرانہ تھا

Zameen

Poems with the Same Metre and Rhyme

Audio

No recording yet. Be the first to share your voice.

Line-by-line audio timing is not yet available for this poem.

Conversation

Reader comments

Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.

0 / 2000 characters
Loading…

Original source notes (Urdu)

  1. 1

    دود : نسخۂ مبارک علی میں "درد" ہے لیکن نسخۂ عرشی میں پہلا لفظ "دود" ہے۔ —اعجاز عبید

  2. 2

    مصرع : نسخۂ رضا میں یہ مصرع یوں ہے: ؏ غالبؔ، ایسے گنج کو شایاں یہی ویرانہ تھا —جویریہ مسعود۔

Digital source

Textual notes and comparisons

  • «رات، دل گرمِ خیالِ جلوۂ جانانہ تھا» دیوانِ غالب — مجلسِ ترقیِ ادب، لاہور (2011ء) کے سات اشعار کے مطابق مکمل کی گئی ہے۔ ایک شعر کے دو مکرر اندراجات یکجا کیے گئے ہیں۔ مطبوعہ قرأت «کنج کو شایاں» اختیار کی گئی ہے؛ حاشیے کی متبادل قرأت کو آٹھواں شعر نہیں بنایا گیا۔

ZindeRood: The craft of poetry

ZindeRood developed its own software to classify the poetry on the site by metre, rhythmic pattern, poetic form, radif (refrain), and qaafiya (rhyme). This opens up new ways to study and research Urdu poetry. Readers can discover works by different poets that share a metre, rhyme, refrain, or form, and explore the connections between them.