ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

Give this poem your voice

Share your recording with ZindeRood readers.

Add audio
Toggle stanza 1
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
1

ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے

بہت نکلے مرے ارمان لیکن پھر بھی کم نکلے

Countless dreams ambush the heart, each imperiously supreme

Countless dreams have been fulfilled, fulfillment still a dream

2

ذرا کر زور سینے پر کہ تیر پر ستم نکلے[1]

جو وہ نکلے تو دل نکلے جو دل نکلے تو دم نکلے

3

ڈرے کیوں میرا قاتل؟ کیا رہے گا اُس کی گردن پر

وہ خوں، جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بہ دم نکلے؟

What keeps you from the slaughter pray, for no blood shall stain your head

Except the blood that I have shed through streaming tears instead

4

نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکن

بہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے

Indeed, I have heard of Aadam’s dismissal from Grace to ignominy

Yet, how more ignominious, my retreat from your alley

5

بھرم کھل جائے ظالم تیرے قامت کی درازی کا

اگر اس طرۂ پُر پیچ و خم کا پیچ و خم نکلے

6

مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائے[2]

ہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے

7

ہوئی اِس دور میں منسوب مجھ سے بادہ آشامی

پھر آیا وہ زمانہ جو جہاں میں جامِ جم نکلے

8

ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کی

وہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغِ ستم نکلے

The people I had hoped would lend compassion to my grief

Turned out to be in greater need of compassionate relief

9

محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا

اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے

Love simultaneously prolongs and suffocates the breath

Her beloved face spells at once both survival and death

10

خدا کے واسطے پردہ نہ کعبہ سے اٹھا ظالم[3]

کہیں ایسا نہ ہو یاں بھی وہی کافر صنم نکلے

11

کہاں میخانے کا دروازہ غالبؔ! اور کہاں واعظ

پر اِتنا جانتے ہیں، کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے

The tavern and the holy priest, — antipodal quantities

Yet, even as I drunkenly emerged, I saw him, if you please

Zameen

Poems with the Same Metre and Rhyme

Audio

No recording yet. Be the first to share your voice.

Line-by-line audio timing is not yet available for this poem.

Conversation

Reader comments

Add context, ask a question, or respond thoughtfully. Comments may be moderated.

0 / 2000 characters
Loading…

This edition prints parts of this poem separately. The line references below identify the passages on each page.

Poem lines on this page: 1–2, 5–14

Original source notes (Urdu)

  1. 1

    Couplet : یہ شعر نسخۂ مہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا ۔ مہر صاحب نے نوائے سروش میں اس شعر کو متن میں جگہ تو دی ہے مگر تشریح نہیں لکھی۔ میرا خیال ہے کہ غالبؔ سے اس کی نسبت مشکوک ہے۔ —جویریہ مسعود

  2. 2

    مگر : نسخۂ حمیدیہ (اور مہر) میں یہاں لفظ "اگر" ہے، دوسرے تمام نسخوں میں "مگر"، صرف طباطبائی نے حمیدیہ کی املا قبول کی ہے۔ ممکن ہے کہ حمیدیہ میں یہ لفظ کتابت کی غلطی ہو۔ —اعجاز عبید مزید: نسخۂ مہر میں یہاں "مگر" کی جگہ "اگر" چھپا ہے لیکن نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ عرشی، نسخۂ مالک رام، نسخۂ نظامی، نسخۂ حسرت موہانی، نسخۂ بیخود دہلوی اور دیگر تمام پیشِ نظر، قدیم و جدید نسخوں میں "مگر" ہی چھپا ہے اور اِس میں احتمالِ معنوی نے ایک مزید لطف بھی پیدا کر دیا ہے۔ تمام مہیا شہادتوں سے یہاں "مگر" ہی غالبؔ کا لفظ معلوم ہوتا ہے البتہ نسخۂ طباطبائی (لکھنؤ 1961) میں نسخۂ مہر ہی کی طرح "اگر" چھپا ہے۔ اُس نسخے میں اغلاطِ کتابت کی کثرت ہے۔ غالباً ان دونوں ہی نسخوں میں "اگر" غلطِ کاتب ہے۔ علاوہ ازیں نسخۂ مہر میں کاتب نے اِس غزل کے اشعار کی ترتیب بے مُحابا بدل ڈالی ہے۔ —حامد علی خاں

  3. 3

    شعر-2 : یہ مشہور شعر نسخۂ مہر اور نسخۂ طاہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا۔ گمان غالبؔ ہے کہ یہ شعر بہادر شاہ ظفر کا ہے ۔ نیز مہر صاحب نے نوائے سروش میں اس شعر کو متن میں جگہ تو دی ہے مگر تشریح نہیں لکھی۔ ( جویریہ مسعود)

  4. 4

    نسخۂ حمیدیہ (اور مہر) میں یہاں لفظ "اگر" ہے، دوسرے تمام نسخوں میں "مگر"، صرف طباطبائی نے حمیدیہ کی املا قبول کی ہے۔ ممکن ہے کہ حمیدیہ میں یہ لفظ کتابت کی غلطی ہو۔ (اعجاز عبید) مزید: نسخۂ مہر میں یہاں "مگر" کی جگہ "اگر" چھپا ہے لیکن نسخۂ حمیدیہ، نسخۂ عرشی، نسخۂ مالک رام، نسخۂ نظامی، نسخۂ حسرت موہانی نسخۂ بیخود اور دیگر تمام پیشِ نظر قدیم و جدید نسخوں میں "مگر" ہی چھپا ہے اور اس میں احتمالِ معنوی نے ایک مزید لطف بھی پیدا کر دیا ہے۔ تمام مہیا شہادتوں سے یہاں "مگر" ہی غالب کا لفظ معلوم ہوتا ہے البتہ نسخۂ طباطبائی (لکھنو 1961) میں نسخۂ مہر ہی کی طرح "اگر" چھپا ہے۔ اس نسخے میں اغلاطِ کتابت کی کثرت ہے۔ غالباً ان دونوں نسخوں میں "اگر" غلطِ کاتب ہے۔ علاوہ ازیں نسخۂ مہر میں کاتب نے اس غزل کے اشعار کی ترتیب بے محابا بدل ڈالی ہے۔ (حامد علی خاں)

  5. 5

    یہ شعر نسخۂ مہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا۔ (جویریہ مسعود)

  6. 6

    یہ مشہور شعر نسخۂ مہر اور نسخۂ طاہر کے علاوہ کسی اور نسخے میں نہیں ملا۔ (جویریہ مسعود)

Digital source

ZindeRood: The craft of poetry

ZindeRood developed its own software to classify the poetry on the site by metre, rhythmic pattern, poetic form, radif (refrain), and qaafiya (rhyme). This opens up new ways to study and research Urdu poetry. Readers can discover works by different poets that share a metre, rhyme, refrain, or form, and explore the connections between them.